سرینگر: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کو "امید کی کرن" قرار دیتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ ملک کے باقی حصوں میں بھی فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کیا جائے گا اور ملک میں ترقی و خوشحالی کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے کرناٹک میں خوب فرقہ پرستی پر مبنی سیاست کی۔ وزیراعظم نے اپنی انتخابی تقریر میں مذہبی سیاست کرنے کی کوشش کی، اس کے باوجود لوگوں نے ان مسائل کو یکسر متسرد کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے ترقی کے مسئلے کا انتخاب کیا جس پر کانگریس نے اپنی مہم چلائی تھی۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈران نے انتخابات ترقی، روزگار اور فلاحی اسکیموں پر لڑا جس کے حق میں لوگوں نے ووٹ دیئے۔ واضح رہے کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی آج صبح شروع ہوئی ہے۔ تازہ رجحانات کے مطابق کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے جیت حاصل کی ہے، کانگریس نے 136 سیٹوں پر جیت حاصل کی،وہیں بی جے پی نے صرف 65 سیٹوں پر جیت درج کیجبکہ جے ڈی ایس نے محض 19 سیٹوں اور آزاد امیدوارں نے 4 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں:Karnataka Election Result کرناٹک کی جیت پر جموں میں کانگریس کا جشن
دریں اثناہ کانگریس کے کارکنان نے ملک بھر می کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر سڑکوں پر آکر جشن منایا اور پٹاخے چھوڑے۔