ETV Bharat / state

JKSSB Defers Computer Based Examinations جموں و کشمیر ایس ایس بی کے امتحانات مؤخر - سرینگر اردو نیوز

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے امیدواروں کے احتجاج کے بعد مختلف اسامیوں کے لیے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات کو مؤخر کردیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 10:02 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) نے گذشتہ رات ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 16 مارچ سے 5 اپریل تک منعقد کئے جانے والے کمپیوٹر بیسڈ امتحانات کو مؤخر کردیا گیا ہے، تاہم ایس ایس بی نے ٹویٹ میں امتحانات مؤخر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ غور طلب ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے گذشتہ روز ایس ایس بی اور اپٹک معاملے کے متعلق سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے سے جموں اور سرینگر میں امیدوار ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ بورڈ کی جانب سے مشکوک کمپنی اپٹک جو امتحانات کے لئے پرچے مرتب کرتی ہے اس کے ساتھ کئے گئے معاہدے کو ختم کیا جائے اور اس کی جگہ کسی شفاف کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے۔

جموں و کشمیر ایس ایس بی کے امتحانات مؤخر

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپٹک کو مختلف ریاستوں نے امتحانات کے پرچے نکالنے پر غیر شفافیت ہونے پر بلیک لسٹ کردیا ہے، وہیں سپریم کورٹ نے بھی اس پر جرمانہ عائد کیا ہوا ہے۔ تاہم جموں و کشمیر ایس ایس بی اس کمپنی کا دفاع کرتے ہوئے مظاہرین پر الزام عائد کر رہی تھی کہ وہ احتجاج ذاتی اغراض کے لیے کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بورڈ کے چیئرمن راجیش شرما نے جموں میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بورڈ اپٹک کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں کرے گی کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں یہ بھی کہا تھا کہ اگر کچھ برس قبل اپٹک کمپنی کو کئی ریاستوں نے بلیک لسٹ کر دیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کمپنی سے اب کوئی معاہدہ نہیں کر سکتا ہے۔

وہیں گزشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ بورڈ امتحانات ملتوی نہیں کرے گا۔ منوج سنہا نے کہا تھا کہ جو سیاسی لیڈران مظاہرین کا ساتھ دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے دور حکومت میں عسکریت پسندوں اور علیٰحدگی پسندوں کو سرکاری ملازمت دی ہوئی ہے۔ ایس ایس بی کے امتحانات مؤخر کرنے پر جموں کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی امیدوار اور سماجی کارکنوں نے بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.