جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے امتحانی پرچے میں سی بی ایس ای طرز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں انٹرنل اسسمنٹ میں 20 فیصد نمبرات جبکہ تھیوری میں 80 فیصد نمبرات ہوں گے تاکہ طلبا و طالبات کو کلاسز میں پڑھائی کے علاوہ سال بھر اپنے اسکولوں میں دیگر سرگرمیوں کا بھی فائدہ حاصل ہو۔
امتحانی پرچے میں نئے طریقہ کار کو متعارف کیے جانے کے حوالے سے ڈائریکٹر اکیڈمکس کی جانب سے باضابطہ طور ایک نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس پر رواں برس سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
امسال دسویں جماعت کا امتحانی پرچہ سی بی ایس ای کے طرز پر ہوگا - veena pandita
ڈائریکٹر اکیڈمیکس فاروق احمد پیر نے کہا کہ ماہر تعلیم، نجی اسکولوں کے سربراہان اور والدین کے اسرار پر اس طرح کا قدم اٹھایا گیا۔ یہ روایتی طرز سے الگ جدید تعلیمی نظام سے بچوں کو آشنا کرنے کی سمت میں یہ ایک بہتر پہل ہے۔