ETV Bharat / state

Illegal Collection Windows in Dargah وقف بورڈ کی کارروائی، کئی آستان عالیہ اور زیارت گاہوں سے نذرونیاز کی پیٹاں ضبط - Illegal Collection Windows in Dargah

آستانہ عالیہ مخدوم صاحب کو چھوڑ کر وادی کشمیر کی سبھی زیارتوں اور خانقاہوں میں زائرین سے جبری اور استحصالی طریقوں سے عطیات اور چندے وصولنے والوں کے خلاف حکام نے باضابط طورپر کارروائی شروع کی۔ کارروئی کے تحت آج درگاہوں اور خانقاہوں سے زبردستی چندے وصولنے والوں کی پیٹیاں ضبط کی گئیں۔ Collection Window Removed from Dargah

jk-waqf-board-action-on-shrines-and-dargahs-illegal-donation-boxes-seized
وقف بورڈ کی کارروائی، کئی آستان عالیہ اور زیارت گاہوں سے نزرونیاز کی پیٹاں ضبط
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 10:45 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کے حالیہ حکمنامے کے عین مطابق آستان عالیہ شیخ حمزہ مخدوم صاحب ؒکو چھوڑ کر وادی کشمیر کی دیگر سبھی زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں زائرین سے جبری اور استحصالی طریقوں سے عطیات اور چندہ وصولنے والوں کے خلاف جمعرات کو باضابط طور پر کارروائی عمل لائی گئی جس میں آستان عالیہ اور زیارت گاہوں سے نذرو نیاز کی پیٹاں ضبط کی گئی۔ Illegal Collection Window Removed from Dargah

وقف بورڈ کی کارروائی، کئی آستان عالیہ اور زیارت گاہوں سے نذرونیاز کی پیٹاں ضبط

ایسے میں زیارت شریف شیخ عبدالقادر جیلانیؒ خانیار، خانقاہ معلیٰ، چرار شریف، پکھر پورہ اور وقف بورڈ کے زیر اثر سبھی زیارت گاہوں سے چندہ وصولنے والوں کی پیٹیاں ہٹا دی گئیں۔ حکمنامے میں یہ واضح کیا کہ اگر خانقاہوں اور زیارت گاہوں پر کسی نے بھی زائرین سے چندہ وصول کیا تو اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فی الحال زیارت گاہوں سے جبری عطیات وصولنے والوں کو باہر کر دیا گیا ہے۔ وقف بورڈ کے عہداران کے مطابق زیارت گاہوں پر مذکورہ افراد کی موجودگی کے باعث وقف بورڈ کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے کیونکہ ایسے جبری پیسے وصولنے والے غیر مجاور اور پیر صاحبان لوگوں کو وقف بورڈ کے حوالے سے گمراہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے وقف بورڈ نے گزشتہ کل ایک اہم پیش رفت کے تحت وادی کی سبھی زیارت گاہوں، آسان عالیہ اور بقعہ جات وغیرہ پر مخصوص مقامات پر مستقل طور قابض افراد کے ذریعے عطیات وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا عوامی حلقوں نے وقف بورڈ کی موجودہ چیر پرسن درخشاں اندرابی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے زیارت گاہوں پر زائرین سے جبری وصولی کی جاتی تھی، وہ ناقابل برداشت تھا۔ آج تک کسی بھی چیرپرسن نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی لیکن درخشاں اندرابی نے ہمت کرکے وقف بورڈ کی آمدنی پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے ایسا کام کیا جو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.