تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 824 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 73,014 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 540 خطہ جموں سے ہیں اور 284 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 14 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 11 جموں سے ہیں اور 3 کشمیر وادی سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 1408 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 831 جموں خطے سے ہیں اور 577 کشمیر وادی سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زخمی نابالغ لڑکی زندگی کی جنگ ہار گئی
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 105 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ بڈگام میں 27، بارہمولہ میں 26، پلوامہ میں 33، اننت ناگ میں 18، بانڈی پورہ میں 9، کپواڑہ میں 44، گاندربل میں 13، کولگام میں 1، شوپیاں میں 8، جموں میں 337، راجوری میں 52، ادھمپور میں 38، کھٹوعہ میں 37، ڈوڈہ میں 11، سانبہ میں 29، پونچھ میں 10، رامبن میں 1، ریاسی میں 14 اور کشتواڑ میں 11 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق 73014 معاملات میں سے 17601 فعال ہیں، جبکہ 54267 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1146 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 320 جموں خطے سے ہیں اور 826 کشمیر وادی سے ہیں۔
میڈیا بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ 1581606 افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے جن میں سے 28 ستمبر تک 1508592 کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔