ETV Bharat / state

زخمی پولیس انسپکٹر کی ایمز اسپتال، دہلی میں موت - جموں کشمیر پولیس انسپکٹر کی موت

عیدگاہ، سرینگر میں 29اکتوبر کو جموں کشمیر پولیس کے انسپکٹر مسرور احمد وانی پر نامعلوم مسلح افراد نے نزدیک گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے تھے۔ سکمز اسپتال کے بعد ایک نجی اسپتال جبکہ گزشتہ روز انہیں ایمز دہلی میں بھرتی کیا گیا تھا۔jk police inspector masroor wani succumbed

زخمی پولیس انسپکٹر کی ایمز اسپتال، دہلی میں موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 3:09 PM IST

سرینگر: گرمائی دارالحکومت سرینگر میں عسکری حملہ کے دوران زخمی ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے ایک انسپکٹر مسرور احمد وانی ایک ماہ سے زائد عرصہ تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات کو دہلی کے ایمز اسپتال میں فوت ہو گئے۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے انہیں گزشتہ روز دہلی کے ایمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پولیس انسپکٹر مسرور احمد وانی کو 29 اکتوبر سرینگر کے عیدگاہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے قریب سے گولیاں چلا کر اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔ حملہ کے بعد مسرور کو سکمز، صورہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں ایک نجی طبی مرکز میں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز ایک ماہ سے بھی زائد عرصے کے بعد مسرور کو قومی دارالحکومت دہلی کے ایمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئے۔

مزید پڑھیں: زخمی پولیس انسپکٹر مسرور احمد دلی کے ایمز منتقل

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈر منظور احمد بٹ نے کہا تھا زخمی انسپکٹر پر انکے اہل خانہ نے دس لاکھ سے بھی زائد روپے خرچ کیے تھے۔ تاہم اس کے باوجود ان کی صحت میں کوئی بہتر دکھائی نہیں دے رہی تھی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے بالآخر انہیں بہتر طبی امداد کے لیے ایمز، دہلی اسپتال روانہ کر دیا تاہم وہاں وہ ایک روز تک ایڈمٹ رہنے کے بعد فوت ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.