ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Gets passport پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا تین برس کے بعد پاسپورٹ جاری - کشمیر نیوز

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو حکام نے بالآخر تین برس کے بعد پاسپورٹ جاری کردیا ہے جس کی مدت دس سال ہے۔

Etv Bharat
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا تین برس کے بعد پاسپورٹ جاری
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 12:57 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے پاسپورٹ افسر دویندر کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محبوبہ مفتی کو دس برس کی مدت کے لیے پاسپورٹ واگزار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پاسپورٹ کی مدت یکم جون 2023 سے 1 مئی 2033 تک ہے۔ محبوبہ مفتی کو سکیورٹی کلیرنس کے باعث پاسپورٹ اجرا نہیں کیا جارہا تھا جس کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے عدالت کا رخ کیا تھا۔ ان کے پاسپورٹ کی مدت سنہ 2019 میں ختم ہوگئی تھی۔ محبوبہ مفتی نے دہلی ہائی کوٹ سے رجوع کیا تھا اور طویل سماعت کے بعد عدالت نے مارچ میں پاسپورٹ انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ تین ماہ کے اندر محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ جاری کرنے پر فیصلہ لیں۔

غور طلب ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محبوبہ مفتی کو ایک سال تک نظر بند کردیا گیا اور ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ بھی عائد کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انتظامیہ نے ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا تھا اور تین برس تک اس کا اجرا نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محبوبہ مفتی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی اور ان کے کشمیر کے تئین فیصلوں کی سخت مخالفت کی۔ محبوبہ مفتی کے علاوہ ان کی دختر التجا مفتی کو بھی پاسپورٹ اجرا نہیں کیا گیا تھا اور پھر جموں و کشمیر عدالت کی مداخلت کے بعد انہیں دو سال کی مدت کے لیے چند مشروط پاسپورٹ جاری کیا گیا۔ وہیں محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیر کا بھی پاسپورٹ اجرا نہیں کیا جارہا تھا اور عدالت کی مداخلت کے بعد ان کا پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Passport Issue محبوبہ مفتی کے پاسپورٹ پر اندرون تین ماہ فیصلہ کرنے کی ہدایت، دہلی ہائی کورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.