سرینگر: جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ہفتے کو دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات کے لیے عارضی تاریخوں کا اعلان کیا ہے اور اس عارضی ڈیٹ شیٹ کے مطابق سافٹ زون کے لیے 4 مارچ جبکہ ہارڈ زون کے لیے 8 اپریل سے امتحانات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان سافٹ زون میں 4 مارچ اور ہارڈ زون میں یہ امتحانات 8 اپریل سے منعقد ہوں گے۔ اسی طرح دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات 9 مارچ سے شروع ہوں گے جبکہ ہارڈ زون میں یہ اپریل کی11 تاریخ سے شروع ہوں گے۔ JK Board Exams in march April
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے گیارہویں جماعت کے لیے سالانہ امتحانات کا بھی اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق بالترتیب سافٹ زون میں 6 مارچ سے اور ہارڈ زون میں 10 اپریل سے منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ ادھر، یونین ٹیریٹری لداخ میں بھی ہارڈ اور سافٹ زون کے تحت مارچ اپریل سیشن میں منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بورڈ امتحانات کے لئے کیا واقعی طلبہ تیار ہیں؟
قابل ذکر ہے کہ یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ عمل میں لانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جموں وکشمیر کے طلباء بھی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے طلباء کے ساتھ مارچ اپریل کے سیشن میں بورڈ امتحانات میں شریک ہوں گے۔