ETV Bharat / state

Tarigami on Mehbooba Residence Evacuation "انتظامیہ مختلف طریقوں سے سیاسی رہنماؤں کو پریشان کر رہا ہے"

سی پی ایم کے رہنما و پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جموں کشمیرانتطامیہ سیاسی رہنماؤں کو خاموش کرنے کے لیے طرح طرح کے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنا اسی کی ایک کڑی ہے۔Tarigami on Mehbooba Residence Evacuation

محمد یوسف تاریگامی
محمد یوسف تاریگامی
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 8:50 PM IST

Updated : Nov 3, 2022, 9:58 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش خالی کرنے کے احکامات پر پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہ فیصلہ ناقابل قبول ہے۔Tarigami on Mehbooba Residence Evacuation

انتظامیہ مختلف طریقوں سے سیاسی رہنماؤں کو پریشان کر رہی ہے، محمد یوسف تاریگامی
محمد یوسف تاریگامی نے کہا انتظامیہ سیاسی لیڈران کو خاموش کرنے کے لیے ایسے اقدامات لے رہی ہے جو قطعی قابل قبول نہیں ہے اور پی اے جی ڈی اس کی مذمت کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی کو ایل جی انتظامیہ نے گُپکار میں 'فئیر ویو' بنگلے کو 15 نومبر تک خالی کرنے کا وقت دیا ہے۔ محبوبہ مفتی اس بنگلے میں سنہ 2005 سے رہ رہی ہے جب یہ بنگلہ ان کے والد مرحوم مفتی سعید کو بطور وزیر اعلی الاٹ کیا گیا تھا۔

سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد تاریگامی نے کہا کہ کشمیر کے سیب کاشتکار ملک کے دیگر کسانوں کی طرح پریشان حال ہے اور سرکار ان کے بہبود کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی ہے۔تاریگامی نے کہا کہ جموں کشمیر میں میڈیا پر قدغن ہے جبکہ سیاسی جماعتیں بھی بات کرنے میں آزادی محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Govt Residence محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت، دیگر متبادل مقامات کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام بھی وہ حقوق رکھتے ہیں جو ملک کے آئین نے دیگر باشندوں کو دیے ہیں لیکن یہاں قدغنوں اور دباؤ سے آواز کو دبایا جارہا ہے۔

Last Updated : Nov 3, 2022, 9:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.