ETV Bharat / state

تجارت بحالی کمیٹی جمعہ کو تاجروں سے کرے گی پہلی ملاقات

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے تشکیل کردہ 'تجارت بحالی کمیٹی' جمعہ کو سرینگر اور جموں میں تاجروں سے ملاقات کرے گی۔

تجارت بحالی کمیٹی جمعہ کو تاجروں سے کرے گی پہلی ملاقات
تجارت بحالی کمیٹی جمعہ کو تاجروں سے کرے گی پہلی ملاقات
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 9:21 PM IST

انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی جمعہ کو سرینگر میں وادی کے تاجروں سے صبح 10 سے 12 بجے تک جبکہ جموں میں اس صوبے کے تاجروں سے دوپہر 3 سے پانچ بجے تک ملاقات کرے گی-

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ ہفتے تاجروں سے ملاقات کے بعد اس کمیٹی کی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی تھی۔

منوج سنہا کی ہدایت پر اس اعلیٰ سطحی کمیٹی میں گورنر کے مشیر کیول کمار شرما، فائنانشل کمشنر ارن کمار مہتا، کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی، محکمہ سیاحت کے سیکرٹری زبیر احمد اور جموں و بنک چیرمین آر کے چئبر شامل کیا گیا ہے۔

یہ کمیٹی یکم ستمبر کو اپنا رپورٹ لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کے سربراہ کیول کمار شرما نے کہا کہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے سبب جموں و کشمیر کی اقتصادی حالت کو کافی دھکچہ پہنچا ہے جبکہ تاجروں کو زبردست نقصان ہوا ہے جس کے لیے یہ کمیٹی تجارت سے منسلک لوگوں کے ساتھ ملاقات کرکے انکی رائے جاننے کے لیے سرگرمیاں کری گی۔

یہ بھی پڑھیں: احتیاطی تدابیر، عزاداری کیلئے لازمی: اسکالرز

لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی اقتصادی حالات کو بحال کرنے کے اور تجارت کو ضروری حمایت کرنے کے لئے یہ کمیٹی رپورٹ میں تجویزیں پیش کری گی-گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد اور نئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد انکا یہ پہلا بڑا قدم ہے کہ وادی میں لوگوں سے ملاقات اور انکے مسائل کی سنوائی کے لیے ضروری اقدامات کی شروعات کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.