ETV Bharat / state

تقریباً پانچ ماہ بعد جموں و کشمیر میں سو سے کم کووڈ کیسز درج - Jammu and Kashmir corona deaths

جموں و کشمیر خطہ میں اب 1513 سرگرم کیسز ہیں۔ فعال کیسز میں کمی سے انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔

تقریباً پانچ ماہ بعد جموں و کشمیر میں سو سے کم کووڈ کیسز درج

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 12:26 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً پانچ ماہ بعد ایک سو سے کم کورونا کیسز درج کئے گئے۔ کشمیر میں 64 اور جموں میں 20 کیسز درج ہوئے جس کے ساتھ ہی خطہ میں کیسز کی کل تعداد 320340 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 172 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد شفایاب افراد کی کل تعداد 314454 تک پہنچ گئی۔

گزشچہ روز سرینگر میں کورونا سے ایک شخص انتقال کر گیا۔ ہلاکتوں کی کل تعداد 4373 ہو گئی ہیں۔ ان میں جموں میں 2138 اور کشمیر میں 2235 شامل ہے۔

جموں و کشمیر خطہ میں اب 1513 سرگرم کیسز ہیں۔ فعال کیسز میں کمی سے انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ چار ماہ میں کووڈ کے سب سے کم کیسز درج

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے فعال معاملوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جہاں فروری میں فعال معاملوں کی کل تعداد 600 سے کم ہوگئی تھی لیکن مئی - جون میں یہ تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.