ETV Bharat / state

ایک دن میں کورونا کے 501 نئے معاملے درج

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 6:48 AM IST

نئے معاملوں میں سے 267 خطہ جموں سے ہیں اور 234 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1742 ہو گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 501 معاملے درج

جموں و کشمیر میں گذشتہ 27 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 501 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 31 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 501 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 112757 ہو گئی ہے۔

آج پائے گئے کیسز میں سے 267 خطہ جموں سے ہیں اور 234 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1742 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 469 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 243 جموں خطے سے ہیں اور 226 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 106006 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 112757 پازیٹیو کیسز میں سے 5009 کیسز فعال ہیں جبکہ 106006 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کر کے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولنس خدمات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار اور شیرخوار کے لیے ٹول فری نمبر 102 پر فون کر کے مفت ایمبولنس خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.