ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

حکام نے بتایا کہ 598 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 288 جموں خطے سے ہیں اور 310 کشمیر وادی سے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں نمایا کمی، آج 578 کیسز درج

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 7:18 PM IST

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 578 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 18 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 578 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 87942 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 193 خطہ جموں سے ہیں اور 385 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1379 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 598 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 288 جموں خطے سے ہیں اور 310 کشمیر وادی سے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں 167، بڈگام میں 33، بارہمولہ میں 52، پلوامہ میں 16، کپوارہ میں 32، اننت ناگ میں 49، بانڈی پورہ میں 15، گاندر بل میں 14، کولگام میں 7 کیس سامنے آئے۔

اسی طرح جموں ضلع میں 119، راجوری میں 9، اُدھمپور میں 0، ڈوڈہ میں 12، کٹھوعہ میں 2، پونچھ میں 14، سانبہ میں 6، رامبن میں 6، کشتواڑ میں 22 اور ریاسی میں 3 کیس سامنے آئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 87942 پازیٹیو کیسز میں سے 8677 کیسز فعال ہیں جبکہ 77886 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 1379 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 457 جموں سے ہیں اور 922 کشمیر وادی سے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں نمایا کمی، آج 578 کیسز درج
جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں نمایا کمی، آج 578 کیسز درج

یہ بھی پڑھیں: ترال: تاریخی مندر سرکار کی عدم توجہی کا شکار

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.