ETV Bharat / state

جشن ڈل 2020 کا افتتاح

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج جشن ڈل کے نام سے تین روزہ واٹر اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا۔

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 10:58 PM IST

جشن ڈل 2020 کا افتتاح
جشن ڈل 2020 کا افتتاح

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سِوِک ایکشن پروگرام کے تحت اس واٹر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ اس پروگرام میں 200 کے قریب نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مختلف آبی کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

جشن ڈل 2020 کا افتتاح

پولیس سربراہ دلباغ نے سنگھ نے آج نہرو پارک میں اس فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دلباغ سنگھ نے کہا کہ پروگرام تین سال کے بعد منعقد ہورہا ہے۔ پولیس محکمہ کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں گیارہ نئے قوانین کا نفاذ

دلباغ سنگھ نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرامز منعقد کرانے کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے علاوہ یہاں کے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں نام کمانے کے لیے رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ موجود ہے۔

ڈی جی پی نے واٹر اسپورٹس کو فروغ دینے کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (آرمڈ ونگ) اے ڈی جی ایس پی، اے کے چودھری، ایس جے ایم گیلانی، ڈی سی سرینگر شاہد اقبال چودھری اور دیگر سینیئر پولیس اور سِوِل افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.