ETV Bharat / state

Tourist Flow in Kashmir امسال جموں و کشمیر میں 1.62 کروڑ سیاح وارد - film shooting in jk

وادی کشمیر قدرت کی عطا کردہ بے پناہ خوبصورتی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت رکھتی یے۔ وہیں یہ بدلتے موسموں کی وجہ سے بھی جانی اور پہچانی جاتی ہے، کیونکہ یہاں کے موسم بھی بڑے نرالے ہوتے ہیں ۔موسم سرما ہو یا گرما، خزاں ہو یا بہار۔ ہر موسم میں وادی کشمیر اپنے حسن و جمال کا الگ الگ رنگ بکھیرتی ہے۔Tourist Flow Kashmir in 2022

j-k-witnesses-1-dot-62-crore-tourist-arrival-this-season-says-govt
امسال جموں و کشمیر میں 1.62 کروڑ سیاح وارد
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 10:44 PM IST

سرینگر: سرکاری پریس ریلیز کے مطابق اس سال تقریباً 1.62 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے۔جموں و کشمیر میں سیاحت کو ریڈ کی ہیڑی کا درجہ دیا جاتا ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔Tourist Flow in Kashmir

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروخ دینے کے لیے بین الاقوامی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سرینگر سے شارجہ برارست پروازیں شامل ہے۔ وہیں حکومت نے سرینگر کے لیے رات میں پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔international flights from Srinagar airport

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پھر سے وادی کی اور فلم سازوں کو شوٹنگ کے لیے راغب کرنے کے لیے ایک جامع فلم پالیسی کا آغاز کیا گیا اور اس پالیسی کے تحت اب تک تقربیاً 140 فلموں اور ویب سیریز کے لیے شوٹنگ کی اجازتیں جاری کی گئیں۔

سرکاری اعداد شمار کے مطابق اس سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ریکارڈ توڑ میں 20.5 لاکھ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا، جن میں 3.65 لاکھ امرناتھ یاتری بھی شامل ہیں۔

20 لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کے مشہور صحت افزا مقامات گلمرگ، پہلگام ، سونہ مرگ ،مغل باغات کی سیر کی جس سے نہ صرف یہاں روزگار کے مواقعے ملے بلکہ کووڈ سے بے حال سیاحت سے جڑے افراد میں خوشی کی لہر ڈور پڑی۔ اس سال جون میں کشمیر کے بیشتر ہوٹولوں اور گیسٹ ہاؤسز میں پہلے سے100 فیصد بوکینگ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: Jammu And Kashmir Tourism: کشمیر کے لوگ کافی معاون و مددگار ہیں، سیاح

سال 2021 میں بھی اگرچہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا، لیکن امسال گزشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع کی جارہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار سرینگر کے ہوائی اڈے سے روزانہ تقریبا 100 پروازوں کی آمد و رفت ہو رہی ہے اور ہر روز کم از کم 5 ہزار سیاح یہاں پہنچ رہے ہیں جب کہ اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں بیشتر ہوٹلوں میں ستمبر اور اکتوبر میں 95 فیصد پیشگی بکنگ ہوچکی ہے۔

موسم بہار کے فرحت بخش نظاروں کے بعد سیاحوں نے اس بار موسم گرما سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک کی مختلف جگہوں سے بڑی تعداد میں وادی کا رخ کیا ہے وہیں اب سیاح موسم خزاں کی پرکیف نظاروں کے لیے آج کل یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ ان دنوں شہر آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر سیاحوں کی کافی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے جب کہ کافی تعداد میں سیاح مغل گارڈنز، پہلگام، گلمرگ، سونہ مرگ، دودھ پتری اور دیگر سیاحتی مقامات کے علاوہ ان نئی صحت افزا مقامات پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.