ETV Bharat / state

حکومت پٹاخوں کی غیر قانونی درآمد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی - Chief Secretary, B. V. R. Subrahmanyam

چیف سکریٹری نے درآمد شدہ پٹاخوں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کا فوری پتہ لگانے اور مثالی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس طرح کے غیر قانونی طور پر درآمد شدہ پٹاخوں کی فروخت نہ ہو۔

حکومت پٹاخوں کی غیر قانونی درآمد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:08 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ غیر قانونی طریقے سے فروخت یا درآمد کئے جانے والے پٹاخوں کے استعمال کے خلاف سخت کاورروائی کرے گی۔

اس سلسلے میں چیف سکریٹری، بی وی آر سبرامنیم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس محکمہ سے چوکسی برتنے اور خطہ میں غیر ملکی ساختہ آتش بازی کے داخلے سے نمٹنے کے لئے سرگرم عمل رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

چیف سکریٹری نے یہ ہدایات تمام ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ویڈیو کانفرنس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ تمام ضلعی مجسٹریٹ / ضلعی ایس پیز سے کہا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر قانونی طریقے سے پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور اس سے وابستہ تمام اداروں کا معائنہ کیا جائے۔

سی ایس نے درآمد شدہ پٹاخوں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کا فوری پتہ لگانے اور مثالی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس طرح کے غیر قانونی طور پر درآمد شدہ پٹاخوں کی فروخت نہ ہو۔

انہوں نے عوامی بیداری پیدا کرنے اور اس سلسلے میں عوام کی حمایت حاصل کرنے پر زور دیا۔

ڈویژنل کمشنرز اور آئی جی پی، جموں و کشمیر سے محکمہ داخلہ کو اس معاملے پر باقاعدہ رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.