ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کے 387 پازیٹیو کیسز

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 387 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جن میں 50 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 10:47 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 387 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9888 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ نئے پائے گئے کیسز میں سے 290 وادی کشمیر سے ہیں جبکہ خطے جموں سے 97 کیسز ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 94 اور بارہمولہ میں 36 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع شوپیاں میں 14، کولگام میں 33، اننت ناگ میں گیارہ، کپواڑہ میں 34، پلوامہ میں 47، بڈگام میں 6، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 7، جمؤن میں 23، کٹھوعہ میں 7، رامبن میں 11، راجوری، 51، سانبہ میں ایک پونچھ می 2 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

نوڈل افسر کورونا وائرس جی ایچ یتو نے بتایا کہ سکمز صورہ میں 2659 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں سے 132 پازیٹیو پائے گئے۔

وہیں کشمیر میں آج کورونا وائرس میں مبتلا 4 مریضوں کی موت واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 160 ہو گئی ہے۔ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ اموات 42 ہو گئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ جہاں کورونا سے 31 افراد مر گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.