ETV Bharat / state

کشمیر: موٹر سائیکل ضبط کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری - سابق وزیر اعلیٰ

وادیٔ کشمیر خصوصاً شہر سرینگر میں کاغذات اور لائسنس چیک کیے بغیر موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔

کشمیر: موٹر سائیکل ضبط کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 12:42 PM IST

وادیٔ کشمیر کے مختلف اضلاع میں الگ الگ مقامات پر موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا گیا ہے جب کہ موٹر سائیکلوں کی بڑے پیمانے پر ضبطی عمل میں لائی گئی ہے۔

وادی کشمیر خصوصا شہر سرینگر میں موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے یہ بات صاف کی ہے کہ یہ دونوں کارروائیاں حالیہ تشدد سے متعلق ہیں اور ان کا وزیر داخلہ کے وادی کے دورے کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔

وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد سے یہاں مختلف اضلاع اور تحصیل صدر مقامات پر متعدد سگنل نیٹ روک کو بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے یہاں بیشتر علاقوں میں لوگ اس سہولیات سے محروم ہو کر طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب پولیس کی جانب سے شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ برابر جاری ہے۔

گزشتہ کئی روز سے یہاں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل ضبط کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اب نوجوان موٹر سائیکل گھروں سے باہر نکالنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے لائسنس اور دیگر کاغذات چیک کیے بغیر ہی موٹر سائیکلز کو سیز کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے بھی گزشتہ روز موٹر سائیکلوں کو ضبط نہ کرنے کا سرکار سے مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.