سرینگر: جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں جماعت کے لیے سالانہ امتحانات کے لئے کلنڈر جاری کیا۔ جس کے مطابق سافٹ زون علاقوں میں مارچ 2024 کے پہلے ہفتے سے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان جون 2024 میں کیا جائے گا۔ادھر اپریل 2024 کے دوسرے ہفتے سے بارڈر زون والے علاقوں میں دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
ڈائریکٹر اکیڈمکس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سافٹ زون والے علاقوں میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ 2024 کے دوسرے ہفتے سے لئے جائیں گے۔ جبکہ بارہویں کے امتحانات باقاعدہ مارچ 2024 کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے۔ اسی طرح گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: امسال دسویں جماعت کا امتحانی پرچہ سی بی ایس ای کے طرز پر ہوگا
مزید پڑھیں: بارہویں جماعت میں مومنہ نے ٹاپ کیا
ادھر جموں جموں وکشمیر اور لداخ ڈیویژن کے ہارڈر زون علاقوں میں دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات اپریل 2024 کے دوسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ گیارہویں جماعت کے لئے اپریل کے آخری ہفتے میں یہ امتحانات لئے جائیں گے۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے مزید کہا ہے کہ ہارڈ اور سافٹ زونز کے لیے جون 2024 کے تیسرے ہفتے میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جون کے آخری ہفتے میں گیارہویں جماعت کے نتائج اور بالترتیب جون کے دوسرے ہفتے میں بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
بورڈ کے ایک اعلامیہ کے مطابق 2024 کے دسویں جماعت کے امتحانات کیلئے فارم جمع کرنے کا سلسلہ دسمبر میں شروع کیا جائے گا جبکہ بارہویں جماعت کے امتحان کیلئے فارم بھرنے کا سلسلہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگا۔ طلبہ ان امتھانات کیلئے اپنے فارم بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سرمائی زون جس میں کشمیر وادی اور جموں صوبے کے سرد علاقے شامل تھے، میں سالانہ امتحانات اکتوبر سے شروع ہونے کے بعد دسمبر اخیر تک مکمل کئے جاتے تھے لیکن 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی نیم خودمختارانہ حیثیت کے کاتمے کے بعد حکام نے اس سلسلے کو بھی بند کردیا۔ حکام کے مطابق الگ الگ سیشنز میں امتھانات منعقد کرنے سے کشمیر سے وابستہ طلبہ کا وقت ضائع ہوتا تھا۔ کشمیر اور لداخ میں موسمیاتی حالات کی وجہ سے تعلیمی سیشن ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں مختلف تھا۔