جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کو وادی کشمیر کے سبھی گورنمنٹ و تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
پرنسپل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ آٹھویں جماعت تک کے طلبہ دسمبر کی 6تاریخ سے سرمائی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے لیے 13دسمبر سے بند رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمائی تعطیلات 28فروری تک رہیں گی۔
- مزید پڑھیں: کشمیر یونیورسٹی نے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سمیت نجی تعلیمی اداروں کو سردیوں کی تعطیلات کے لیے اداروں کو بند کرنے سے پہلے اپنے جاری آن لائن امتحانات مکمل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔