سری نگر: محکمۂ انکم ٹیکس نے بدھ کے روز گرمائی دارالحکومت سرینگر IT Raid in Srinagar کے نشاط علاقے میں ایک لگژری ہوٹل کے مالک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ Luxury Hotel Owner's Residence Raided۔ ایک سینیئر پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ "محکمۂ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے غلام احمد شیخ کے دونوں بیٹوں فیروز احمد شیخ اور خالد شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جو ہوٹل ہلٹن پہلگام کے مالک بتائے جاتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں:
- NIA Raids in Baramulla: بارہمولہ میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ"اُن کی رہائش گاہ سرینگر کے نشاط علاقے میں ہے اور وہاں کافی دیر تک چھاپہ ماری چلی۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات محکمہ کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔