ETV Bharat / state

G20 Meet in Kashmir جی ٹوینٹی کی میزبانی پر سیاست کرنا مناسب نہیں، الطاف بخاری

مئی کے آخری ہفتہ میں سرینگر میں جی ٹوینٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا- قابل ذکر ہے کہ 22 تا 24 مئی کو ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں اس اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔

الطاف بخاری
الطاف بخاری
author img

By

Published : May 4, 2023, 7:34 AM IST

الطاف بخاری

سرینگر: جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں اس ماہ کے آخری ہفتے میں بین الاقوامی جی ٹوینٹی (G 20) اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اگرچہ چین اور پاکستان نے اس پر اعتراض کیا ہے، وہیں مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی اس پر سیاست کی جارہی ہے۔ اسی درمیان جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ جی ٹوینٹی کی میزبانی پر سیاست کرنا مناسب نہیں ہے۔

گذشتہ دنوں جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں میں جی ٹوینٹی کی کوئی میٹنگ کیوں نہیں رکھی گئی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر بے جی پی حکومت اور جموں میں ان کے لیڈران یہ دعوے کرتے ہیں کہ انہوں جموں کو بااختیار بنایا ہے تو پھر جموں ضلع میں جی ٹوینٹی کا کوئی اجلاس کیوں نہیں رکھا کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں 22 تا 24 مئی سے جی ٹونٹی کا اجلاس ڈل جھیل کے کنارے واقع ایس کے آئی سی سی میں ہورہا ہے۔ فاروق عبداللہ کی تنقید کے بعد جموں کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینہ نے جواب میں کہا کہ بی جے پی کے لئے کشمیر اور جموں یکساں ہے، لہذا کشمیر یا جموں میں جی ٹوینٹی کا اجلاس منعقد کرنے سے کسی بھی صوبے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ جی ٹوینٹی کی میزبانی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنایا چاہئے اور اس پر سیاست کرنا نامناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور کشمیر کے لوگ اچھے میزبان مانے جاتے ہیں۔ جی ٹوینٹی کا اجلاس جموں میں ہو یا سرینگر میں اس کے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی اس اجلاس کو خیر مقدم کرتی ہے اور وہ خوش ہے کہ کوئی بین الاقوامی سطح کا اجلاس سرینگر میں ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: G20 Meet in Kashmir جی ٹوینٹی مندوبین کے استقبال کے لیے ڈل جھیل تیار
واضح رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ جی ٹوینٹی کی میزبانی کے لئے تمام طرح کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ انتظامیہ سیکورٹی اور انتطامی امور پر تمام طرح کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے اور روزانہ سینئر افسران اس ضمن میں مختلف اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.