ETV Bharat / state

Eid Nimaz in Eidgah Srinagar خوشگوار ماحول کے بیچ امسال عید گاہ میں عید نماز ادا کی جائے گی، ڈاکٹر درخشاں اندرابی - کشمیر میں عید الفطر کی نماز

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ عیدگاہ سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کے لئے تمام تر انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسم سازگار ہونے کے صورت میں امسال نماز عید عیدگاہ سرینگر میں اد کی جائے گی۔

Dr Darakhshan Andrabi
ڈاکٹر درخشاں اندرابی
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 3:20 PM IST

Updated : Apr 4, 2023, 6:09 PM IST

خوشگوار ماحول کے بیچ امسال عید گاہ میں عید نماز ادا کی جائے گی، ڈاکٹر درخشاں اندرابی

سرینگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں خوشگوار ماحول کے بیچ امسال عید گاہ میں عید نماز ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عید گاہ ہمارے شہر کا چہرہ ہے جس کو خوبصورت بنایا جائے گا۔موصوف چیئرپرسن نے ان باتوں کا اظہار منگل کو عید گاہ کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ابھی موسم خراب ہی ہے ہم نے آپ سے کہا ہے کہ ہم انشا اللہ اس سال عید گاہ میں عید نماز ادا کریں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'آج ساری انتظامیہ یہاں موجود ہے تاکہ کشمیر میں جو خوشگوار ماحول ہے اس میں عیدگاہ میں خوشیوں کے ساتھ عید نماز پڑھی جائے ہم اس کے لئے کوشاں ہیں'۔

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ عیدگاہ میں نماز ادا کرنے کے لئے تمام تر انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ماضی میں عیدگاہ میں عید نماز کے بعد امن و قانون کی صورت حال بگڑنے کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'ماضی کی بات مت کرئے آج کا کشمیر امن، خوشحالی اور ترقی چاہتا ہے اور ہم آج یہاں خوشی کے ماحول میں نماز ادا کریں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ عید گاہ ہمارے شہر کا چہرہ ہے جس کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : Eid ul Fitr Namaz at Srinagar Eidgah چار برسوں بعد سری نگر عیدگاہ میں نماز عید الفطر کی اجازت

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اگست سنہ 2019 میں عیدگاہ اور سرینگر کی جامع مسجد پر نماز عید پر پابندی عائد کی تھی۔ وہیں سنہ 2020 اور سنہ 2021 میں کورنا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ وہیں سنہ 2022 میں وقف بورڈ موسم ناسازگار ہونے کے باعث نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تاہم سنہ وقف بورڈ نے حضرت بل درگاہ میں سنہ 2019 میں بغیر عیدوں والی نمازیں ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔

(یو این آئی)

Last Updated : Apr 4, 2023, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.