ETV Bharat / state

'مزدور مختلف فلاحی اسکیموں سے استفادہ کریں' - سورب بھگت نے ای ٹی وی بھارت

محکمہ لیبر ایند ایمپلائمنٹ کے کمشنر سکٹریٹری سورب بھگت نے کہا ہے کہ مزدوروں کو مختلف فلاح وبہود کی اسکیموں کے دائرے میں لانے کے لیے مشن موڈ پروجیکٹ کو شروع کیا گیا ہے۔

محکمہ لیبر ایند ایمپلائمنٹ کے کمشنر سیکٹرٹری سورب بھگت

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 4:53 PM IST

سورب بھگت نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کہا کہ آسان طریقہ کار سے مزدوروں کو اب محکمہ میں رجسٹر کروانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو کسی بھی وجہ سے ابھی تک اپنے آپ کو درج نہیں کر پائے ہیں۔

محکمہ لیبر ایند ایمپلائمنٹ کے کمشنر سیکٹرٹری سورب بھگت
انہوں نے کہا یوٹی جموں وکشمیر میں ساڑھے 4 لاکھ کے قریب کامگار ہیں لیکن ان میں سے ایک لاکھ 70ہزار کامگار محکمہ میں درج ہیں، تاہم باقی غیر رجسٹر شدہ مزدوروں کو باقاعدہ طور درج کروانے کے لیے بنا کسی طوالت کے ایک آسان طریقہ کار کو وضح کیا گیا ہے، جس کے تحت اب کوئی بھی ایکٹیو کنسٹریکشن ورکر اپنے پنچایت یا ضلع کے میونسپل ادارے کے چیرمین سے اپنے 90 دنوں کے کام کی دستخط شدہ سرٹیفیکٹ اور ادھار کو لے کر محکمہ میں بہ آسانی آن لائن اپنا نام درج کروا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا اس قبل مزدووں کو اس کام کے لیے محکمہ کے چکر کاٹنے پڑتے تھےاور اس کے لیے انہیں کئی کام کے دن میں ضائع ہو جاتے تھے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کا اقدام کیا گیا یے۔

انہوں نے کہا مزدور رجسٹر ہونے کے بعد اپنی مالی حالت سدھارنے کے علاوہ اپنے بچوں کو تعلیمی و تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی مراعات حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں کامگار حادثاتی موت، اپنے بچیوں کی شادی بیاں کے علاوہ کسی بیمار میں مبتلا ہونے کی صورت میں طبی امداد سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ سورب بگھت نے کہا کہ رجسٹریشن کا یہ سلسلہ رواں سال کے اکتوبر مہینے تک جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے ایک روزنامہ کی منفرد پہل

اینٹ بھٹوں پر کام کرنے کی غرض سے بھاری تعداد میں بیرون ریاستوں سےمزدور کشمیر وارد ہونے کے ایک سوال کے جواب میں کشمنر سیکرٹری نے کہا کہ سرکار کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ہی کووڈ 19 رہنما خطوط پر من عن عمل کروا کرکے ہی مزدورں کو یہاں لایا جارہا ہے۔سورب بھگت نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں اینٹوں کی بڑھتی قیمتوں سے لوگوں کو نجات ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یومہ 2 ہزار مزدوروں کو ہی وادی وارد ہونے کی اجازت دی جارہی ہے اور جو بھی اب تک مزدور یہاں وارد ہوئے ہیں وہ مخصوصی طور اینٹ بھٹوں میں کام کرنے کی غرض سے آئے ہیں۔ تاہم باہر کی ریاستوں یا یو ٹیز سے مزدوروں کا آنے سلسلہ ابھی برابر جاری ہے۔ اعددو شمار گنواتے ہوئے کمشنر سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اب تک 12ہزار سے زائد بیرون مزدور کشمیر وارد ہوئے ہیں

محکمے کے کمشنر سکٹرٹری نے کہا کہ جو بھی مزدور کشمیر کی طرف آتے ہیں ۔ انہیں وضح کئے گئے ایس ای پیز کے مطابق تھرمل سکرینگ کے علاوہ کووڈ 19 ٹسٹ عمل میں لایا جاتا ہے ۔اس کے بعد ہی انہیں اپنی اپنی منزل کی اور روانہ کیا جاتا ہے۔ ٹسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی انہیں پھر اینٹ بھٹوں میں کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنفہ بسمہ سے ایک ملاقات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.