ETV Bharat / state

Iltija Mufti Denied Passport پاسپورٹ حاصل کرنا میرا بنیادی حق ہے، التجا مفتی - passport verification iltija mufti

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے جموں و کشمیر پولیس کے سی آئی ڈی محکمے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ جان بوجھ کر انہیں پاسپورٹ ویرفیکیشن زیر التو رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف میرے اکیلے کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہاں صحافیوں، طلبہ اور عام لوگوں کے پاسپورٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:24 PM IST

سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) سی آئی ڈی کے دفتر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے پاسپورٹ ویریفیکیشن گزشتہ 6 مہینے سے جان بوجھ کر نہیں کی، جس کی وجہ سے انہیں پاسپورٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔

iltija-mufti-denied-passport-alleges-cid-chief

گزشتہ ماہ کی 9 تاریخ کو اے ڈی جی پی آر آر سوین کو لکھے گئے خط میں، التیجا نے کہا کہ بیرون ملک سفر کا حق ایک بنیادی حق ہے اور اسے جواب دہندہ یا اس کی ایجنسیوں کے ذریعہ کی جانے والی غیر معمولی طویل انکوائری کا یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔

خط میں التجا نے لکھا کہ "اس لیے آپ کی (اے ڈی جی پی سوین) کی بے عملی اور ایسا کرنے سے میرے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور مجھے شدید تکلیف پہنچ رہی ہے۔ میں آپ کے علم میں لانا چاہتی ہوں کہ میں ایک قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہوں اور میں نے کبھی کسی قانون یا اصول کو نہیں توڑا ہے۔"خط میں التجا نے لکھا کہ ان کے پاسپورٹ کی میعاد گزشتہ سال ختم ہونے والی تھی اور انہوں نے 8 جون، 2022 کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست دی تھی۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ "یہ مایوسی کی بات ہے کہ مجھے ابھی تک نیا پاسپورٹ نہیں ملا ہے۔ میں نے اپنی درخواست کو مختلف بار آن لائن ٹریک کیا اور یہ ابھی تک بڈگام ضلع میں ایس پی (سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) کے دفتر میں تصدیق کے لیے زیر التوا ہے۔"

التجا نے خط میں پاسپورٹ سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات کا بھی حوالہ دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ " سپریم کورٹ نے ستونت سنگھ ساہنی بمقابلہ ڈی رامارتھنم میں واضح کیا اور کہا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت سفر کا حق ایک بنیادی حق ہے اور حکومت کو کسی شخص کو پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ التجا نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ان کے پورے خاندان کو پاسپورٹ دینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ محبوبہ کی والدہ گلشن نذیر جو سابق وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی اہلیہ بھی ہیں، کو مبینہ طور پر گزشتہ سال اس وقت پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا گیا جب وہ مکہ کی زیارت پر جانا چاہتی تھیں۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے جب التجا مفتی سے فون پر بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ " یہ صرف میرے اکیلے کا معاملہ نہیں ہے۔ صحافیوں، طلبہ اور عام لوگوں کے پاسپورٹوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ پاسپورٹ رینو کرنے کے لیے بیجھا جاتا ہے اور وہ اس (سی آئی ڈی) کو تصدیق کے بہانے روک کے رکھتے ہیں۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "میری نانی ایک ضعیف العمر شہری ہیں، اُن کا پاسپورٹ روک کے رکھا ہے۔ اس کے باوجود بھی کہ عدالت نے ہدایت دی تھی کی پاسپورٹ جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ حاصل کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔"

مزید پڑھیں: JKL High Court Slams Authorities محبوبہ مفتی کی والدہ کو پاسپورٹ جاری کیا جائے، جے کے ہائی کورٹ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ، جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے گلشن کو پاسپورٹ دینے سے انکار کا سخت نوٹس لیا اور پاسپورٹ آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ گلشن نذیر کو پاسپورٹ کے دوبارہ اجراء پر غور کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.