ETV Bharat / state

سرینگر میں آئی جی پی کشمیر کی صدرات میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد - انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر

آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سکیورٹی واقعے سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔security review meeting in Srinagar

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 5:43 PM IST

سرینگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر وی کے بردی نے اتوار کے روز یہاں ضلع پولیس دفتر سرینگر میں ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران افسروں پر ضلع میں قیام امن کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سکیورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے یہاں ضلع پولیس دفتر سرینگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران ضلع کے سکیورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔ان کا کہنا تھا کہ موصوف آئی جی پی نے ضلع کو درپیش موجودہ سکیورٹی خطرات و چلینجز کی تشخیص پر زور دیا۔ پولیس بیان کے مطابق آئی جی پی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سکیورٹی واقعے سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ 'آئی جی پی نے مجموعی سکیورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قابون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ہونے پر زور دیا'۔
انہوں نے کہا کہ موصوف آئی جی پی نے سکیورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات بنانے پر زور دیا'۔بیان کے مطابق انہوں نے انٹلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مضوط بنانے پر زور دیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ بردی نے افسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام اہم ایسٹیبلشمنٹز اور مقامات کی سکیورٹی نگرانی کو بڑھانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے علاوہ ازیں ان اشخاص جن پر حملہ کرنا آسان ہے، کا خاص خیال رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ سرینگر میں عسکریت پسندوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جا سکے'۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پی نے میٹنگ کے دوران سرینگر میں پُرامن ماحول کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

مزید پڑھیں:

بیان کے مطابق انہوں نے زونل ایس ایس پیز سے قوم دشمن اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی بھی تاکید کی۔ بیان میں کہا گیا کہ 'موصوف آئی جی پی نے افسروں پر عسکریت پسندوں کے معاونین پر کٹی نظر رکھنے اور تحت قانون تمام اقدام کرنے پر زور دیا'۔اس میٹنگ میں ڈی آئی جی سجیت کمار، ایس ایس پی سری نگر آشیش کمار مشرا و دیگر اعلیٰ پولیس عہدیداروں نے شرکت کی۔
(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.