سرینگر: جمعرات سے دو برس کے بعد امرناتھ یاترا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی حفاظت کے لیے مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورسز کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں جی او سی وکٹر فورس، آئی جی سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف، اور جنوبی اضلاع کے متعلقہ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔میٹنگ میں یاترا کے متعلق سکیورٹی خدشات اور تحفظات کا جائزہ لیا گیا اور ان خدشات سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ یاترا کی حفاظت کے لیے سکیورٹی فورسز کافی بڑی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں جب کہ جموں سرینگر شاہراہ پر چپے چپے پر سی آر پی ایف اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
- Amarnath Yatra Security Arrangements: امرناتھ یاترا پر امسال حملے کے زیادہ خدشات، فوجی افسر
- Amarnath Yatra Pilgrims: امرناتھ یاترا کیلئے 3 لاکھ یاتریوں نے رجسٹریشن کرایا