سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، اگر ان کو روکا نہیں گیا تو وہ وقت دور نہیں ملک کی حالت سری لنکا سے ابتر نہیں ہوگی۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اپنی رہائش گاہ گپکار میں سیاسی کارکنان کی پی ڈی پی میں شمولیت کے پروگرام میں کیا۔ Mehbooba Mufti Press Conference In Srinagar
مزید پڑھیں:
انہوں کہا کہ ملک کے سیکولر آئین کی دھجیاں اٹھائی جارہی ہیں جب کہ اقلیتی آبادی بالخصوص مسلمانوں پر آئے روز تشدد کیا جارہا ہے، لیکن سرکار یا عدالت اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہاں کے عوام کو بے اختیار کیا گیا اور آئے روز ایسے قوانین نافذ کیے جارہے ہیں جو عوام کے مفادات کے خلاف ہیں۔ Mehbooba on Bulldozing Muslim Houses