ETV Bharat / state

Hurriyat Conference Refuted LG's Statement: ایل جی کے بیان پر حریت کا حیرت اور افسوس کا اظہار - LG Manoj Sinha on Mirwaiz Umar Farooq House Arrest

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میر واعظ ڈاکٹرعمر فاروق کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے خانہ نظر بند نہیں رکھا گیا ہے بلکہ ان کے گھر کے باہر فورسز کی گاڑیوں اور اہلکاروں کی تعیناتی موصوف کی حفاظت کے لیے کی گئی ہے۔ اس بیان پر کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ یہ بیان صریح جھوٹ اور ناقابل یقین ہے۔ Hurriyat Conference Refuted LG's Statement

hurriyat-conference-refuted-lg-manoj-sinhas-statement-on-mirwaiz-house-arrest
ایل جی کے بیان پر حریت نے کیا حیرت اور افسوس کا اظہار
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 6:35 PM IST

سرینگر:کُل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک انٹریو کے دوران لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے دیے گئے اس بیان پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا جس میں موصوف نے واضح الفاظ میں اس بات کی تردید کی ہے کہ حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اگست 2019 سے گھر میں نظر بند نہیں ہیں بلکہ ان کے گھر کے باہر فورسز کی گاڑیوں اور اہلکاروں کو موصوف کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ LG Manoj Sinha on Mirwaiz Umar Farooq House Arrest

حریت کانفرنس نے واضح کیا کہ یہ ایک صریح جھوٹ اور ناقابل یقین بیان ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ میرواعظ کو گزشتہ تین برسوں سے مسلسل خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ حالانکہ جموں و کشمیر کے تمام مذہبی علماء سمیت دیگر تمام طبقات کی طرف سے حکام سے بار بار کی اپیلوں اور التجا کے باوجود موصوف کو اپنے گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور دنیا بھر کے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کی رپورٹیں اس بات کی گواہ ہیں۔ Hurriyat Conference Refuted LG's Statement

حریت کانفرنس نے کہا کہ اگر اب حکام میر واعظ کو رہا کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک خوش آئند قدم ہے تاہم اپنی فضیحت چھپانے کے لیے اس طرح کے بیانات دینا حد درجہ شرارت آمیز اور افسوسناک ہے کیونکہ اس طرح کے بیانات کا مقصد رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور قیادت کے تئیں عوام میں بداعتمادی پیدا کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ نے نہ تو آج اور نہ ہی ماضی میں کبھی کسی سے سکیورٹی مانگی ہے۔

مزید پڑھیں:

حریت نے کہا کہ ہمارا روز اول سے یہی موقف ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازع کو یہاں کے عوام کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور تنازعہ میں شامل دیگر دو فریقوں یعنی ہندوستان اور پاکستان کو قابل قبول ہو اور اس کے لیے مذاکرات اور بات چیت ہی مناسب اور موزوں راستہ ہے۔

حریت نے بیان میں کہا کہ اگر حکام نے میر واعظ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو انہیں آئندہ جمعتہ المبارک 26 اگست 2022 کو مرکزی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت دی جائے اور عوام کو موصوف کی بات سننے کے لئے وہاں جمع ہونے سے نہ روکیں۔

واضح رہے کہ منوج سنہا نے بی بی سی سے بات چیت کے دوران حریت کانفرنس کے چیئرمن میر واعظ عمر فاروق کے نظر بند یا نظر بند ہونے سے صاف طور پر انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کے گھر کے آس پاس موجود سکیورٹی اہلکار صرف ان کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل میر واعظ پر پی ایس اے کے تحت نظر بند نہیں کیا گیا۔ میر واعظ نہ تو گرفتار ہیں اور نہ ہی زیر حراست ہیں۔ انہیں فیصلہ کرنا چاہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.