ETV Bharat / state

Makhdoom sahib Mosque Passes Away مسجد مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام انتقال کرگئے

روحانی بزرگ اور عالم دین پیرزادہ حاجی علی محمد مخدومی نے پیر کی سپہر اپنی رہائش گاہ واقع سرینگر میں آخری سانس لی۔ان کا نماز جنازہ عصر نماز کے بعد ادا کیا گیا ہے۔

head-imam-of-makhdoom-sahib-mosque-passes-away
یرزادہ حاجی علی محمد مخدومی
author img

By

Published : Aug 21, 2023, 9:49 PM IST

سرینگر: مسجد حضرت شیخ حمزہ مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام پیرزادہ حاجی علی محمد مخدومی انتقال کرگئے۔ روحانی بزرگ اور عالم دین پیرزادہ حاجی علی محمد مخدومی نے پیر کی سپہر اپنی رہائش گاہ واقع سرینگر میں آخری سانس لی۔

مرحوم روحانیت،حکمت اور ہمدردی کے مینار تھے۔انہوں نے مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان اتحاد، افہام و تفہیم، آپسی میل میلاپ اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ایسے میں ان کی ساتھ لاتعداد افراد کی وابستگی رہی ہے اور انہیں لوگ عزت و احترام کی نگاہوں سے دیکھتے تھے۔

مرحوم نے زندگی بھر دین اسلام کی خدمت کی ہے اور متعدد افراد نے ان کی رہبری اور رہنمائی میں اسلامی تعلیمات حاصل کی ہے جبکہ مرحوم انسانی ہمدردی سے سرشار تھے۔

پیرزادہ حاجی علی محمد مخدومی کی وفات پر وادی کشمیر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں اور تنظیموں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ ایسا خلا ہے جس کو پرُ کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: Khanqah e Faiz Panah Tral: خانقاہ فیض پناہ ترال کے سابق امام کا انتقال

اس موقعے پر عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ اور سینیئر نائب صدر مظفر شاہ نے مسجد حضرت شیخ حمزہ مخدوم صاحبؒ کے امام پیرزادہ حاجیی علی محمد مخدومی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر نے ایک قابل احترام عالم الدین اور محب اولیا کوکھو دیا ۔بیگم خالدہ شاہ نے مرحوم کی روح کے لیے جنت الفردوس اور اہل خانہ کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت کی دعا کی ہے۔
عوامی نیشنل کانفرنس کے سنیئر نائب نے مرحوم کی دینی خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ مرحوم کی خدمات خاص طور پر کمزور معاشرے کی بہتری کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جاے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.