ETV Bharat / state

HCJKL Vacation Judges ہائی کورٹ تعطیلات کے دوران ویکیشن جج نامزد - ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ

ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے 19جون سے 8جولائی تک تعطیلات کے دوران جسٹس راجیش سکری، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی، جسٹس راہول بھرتی اور جسٹس وسیم صادق ناگرال کو بطور ویکیشن ججز نامزید کیا ہے۔ HCJKL announces arrangement for summer vacations

a
a
author img

By

Published : Jun 15, 2023, 4:34 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 19 جون سے ہائی کورٹ کی دونوں شاخوں میں 19 دن کی گرمائی تعطیلات ہوں گی جس کے پیش نظر سرینگر اور جموں ونگ کے لئے چار ججز کو بطور ویکیشن جج نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت کے رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق ہائی کورٹ کے دونوں - سرینگر اور جموں - بینچ گرمائی تعطیل کے تحت رواں مہینے کی 19 تاریخ سے 8 جوالائی تک بند رہیں گی۔

ہائی کورٹ تعطیلات کے دوران ویکیشن جج نامزد

ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’رواں ماہ کی 19 تاریخ سے 24 تاریخ تک عدالت میں کوئی کام نہیں ہوگا۔ تاہم 26 تاریخ سے یکم جولائی تک جموں ونگ میں جسٹس راجیش سکری اور سرینگر میں جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی بطور ویکیشن جج کام کریں گے۔ اسی طرح تین جولائی سے آٹھ جولائی تک جموں ونگ میں جسٹس راہول بھرتی اور سرینگر میں جسٹس وسیم صادق ناگرال بطور ویکیشن جج کام کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں برس گرمائی چھٹیوں کے تحت صوبہ کشمیر، جموں اور لداخ کے کچھ حصوں میں دو جنوری سے ماتحت عدالتوں میں 15 دن کی سرمائی تعطیلات کے تحت کورٹ بند رہے تاہم پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور متعلقہ اضلاع کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹس کو اپنے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں میں ایسی چھٹیوں کے دوران پیدا ہونے والے فوری مجرمانہ معاملوں کو حل کرنے کے لیے مناسب انتظامات کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہائی کورٹ کے لیے گرمائی تعطیلات کا شیڈول تبدیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.