جموں کشمیر عدالت عالیہ نے ضلع پلوامہ کے کمشنر بصیر الحق چودھری کو ہدایت دی ہے کہ وہ پی ڈی پی رہنما وحید پرہ کو ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن کے طورپر حلف دلائے،عدالت عالیہ کے جج راہل بھارتی نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کو ہدایت دی ہے کہ اگر پنچایتی راج ایکٹ درخواست کنندگان کو حلف لینے سے روک نہیں رہی ہے تو وہ درخواست کنندگان کو حلف دلائے اگرچہ اسکے خلاف عدالت میں دو مقدمات زہر سماعت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وحید پرہ دسمبر سنہ 2020 میں ڈی ڈی سی انتخابات میں ضلع پلوامہ اے کے ڈی ڈی سی حلقے سے ڈی ڈی سی ممبر منتخب ہوئے تھے لیکن وہ اسوقت این آئی اے کے جانب سے لگائے گئے الزامات کے تحت جیل میں تھے۔قید میں رہنے کی وجہ سے وحید پرہ نے حلف نہیں لیا تھا اور بعد ازاں دو برس کی قید کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے تھے لیکن انکو ڈی ڈی سی ممبر کا حلف لینے نہیں دے دیا ہے۔ضلع پلوامہ کے کمشنر ضلع ترقیاتی کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر نے بغیر وحید پرہ کے دیگر گیارہ ممبران کو منتخب ہونے کے بعد حلف دلایا تھا۔
ضمانت ملنے کے بعد وحید پرہ نے گذشتہ برس ضلع پلوامہ کے کمشنر اور جموں کشمیر چیف الیکٹورل افسر کو حلف دلانے کے متعلق خط بھی لکھا تھا تاہم مذکورہ افسران نے انکی اپیل پر غور نہیں کیا۔بعد ازاں وحید پرہ نے عدالت کا رخ کرتے ہوئے عرضی دائر کی کہ انکو حلف دلانے کے متعلق عدالت راحت دے۔ واضح رہے کہ وحید پرہ پر این آئی اے اور پولیس کی کونٹس انٹیلیجنس کشمیر کی جانب سے دو مقدمات عائد کئے گئے ہیں کہ وہ عسکریت پسندوں کی حمایت کررہے تھے جس کی وجہ سے سے قریبا دو برس جیل میں رہے۔وحید پرہ پی ڈی پی کے سرکردہ نوجوان رہنما ہیں اور پارٹی کے یوتھ صدر ہیں۔ بی جی پی اور پی ڈی پی مخلوط سرکار میں انکا کافی دبدبہ تھا اور وہ اثر رسوخ لیڑران میں انکا شمار ہوتا تھا۔
مزید پڑھیں:Waheed Para Urges for Oath وحید پرہ کی انتظامیہ سے حلف دلانے کی درخواست