ETV Bharat / state

LG Sinha on Amarnath Yatra: مجھے یقین ہے کہ یاترا پُرامن طریقے سے کامیاب ہوگی: منوج سنہا - جموں و کشمیر میں دو برس کے عرصے کے بعد آج امرناتھ یاترا

جموں و کشمیر میں دو برس کے عرصے کے بعد آج امرناتھ یاترا شروع ہوئی اور اس کے انعقاد پر جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ امسال یاترا پرامن اور کامیاب طریقے سے اختتام کو پہنچے گی۔ LG Sinha on Amarnath Yatra

مجھے یقین ہے کہ یاترا پر امن طریقے سے کامیاب ہوگئ: منوج سنہا

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 11:36 AM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امید ظاہر کی کہ جمعرات سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کے پُرامن رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے یاتری پوتر گھپا کے درشن کے لیے آئے ہیں اور وہ سب خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔ Amarnath Yatra 2022۔ آج سے شروع ہونے والی یاترا 11 اگست کو ختم ہوگی اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آٹھ لاکھ یاتری امرناتھ کے درشن کے لیے آنے والے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ یاترا پر امن طریقے سے کامیاب ہوگئ: منوج سنہا
مجھے یقین ہے کہ یاترا پر امن طریقے سے کامیاب ہوگئ: منوج سنہا
منوج سنہا نے آج سرینگر میں راج بھون میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پوجا کی جس میں ان کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو چند منتخب نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ LG Sinha on Amarnath Yatra۔ انہوں نے کہا: ’ مجھے یقین محکم ہے کہ بابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی اور پُرامن طریقے سے پایۂ تکمیل کو پہنچے گی‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ملک بھر سے یاتری آئے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھر لوٹیں گے اور ان کی دعائیں قبول ہوں گی‘۔ سنہا نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر اور پورے ملک کی ترقی، خوشحالی اور قیام امن کے لیے دعا کی۔
LG Sinha on Amarnath Yatra

قابل ذکر ہے کہ یاترا کے لیے انتظامیہ اور مرکزی سرکار نے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیے ہیں اور مکمل سیکورٹی حصار میں اس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز منوج سنہا نے مقامی سیاسی جماعتوں کے صدور کو یاترا کے انعقاد کے لیے میٹنگ میں بلایا جس میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے شرکت نہیں کی۔ Amarnath Yatra 2022

محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں بھی یاترا کا انعقاد کیا جارہا تھا جس میں مقامی لوگوں کی شمولیت سے ہی یاترا کو حفاظت فراہم ہوتی تھی۔ واضح رہے کہ یاترا کو امسال کافی تشہیر دی جارہی ہے اور گزشتہ روز انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے یاتریوں کا استقبال کیا تھا۔

بتادیں کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا دو برسوں کے وقفے کے بعد جمعرات کو پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ سے قریب پونے تین ہزار یاتریوں کے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کے ساتھ شروع ہوگئی۔ انتظامیہ نے جہاں یاترا کو خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی ہے وہیں امسال یاترا کے لیے سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.