ETV Bharat / state

Unemployment Rate in J&K: بے روزگاری کی فہرست میں جموں و کشمیر چوتھے نمبر پر

نیشنل سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے ماہانہ فریکوئنسی ڈیٹا کے مطابق جموں و کشمیر میں اپریل میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 15.6 فیصد رہ گئی ہے۔ Haryana tops as J&K at 4th place in Unemployment rate سی ایم آئی ای کے مطابق اپریل 2022 مہینے میں سابق ریاست جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح مارچ 2022 میں 25 فیصد ریکارڈ کی گئی شرح کے مقابلے میں کم ہو کر 15.6 فیصد رہ گئی ہے۔

Unemployment Rate in J&K: بے روزگاری رپورٹ میں جموں و کشمیر چوتھے نمبر پر

author img

By

Published : May 7, 2022, 8:22 PM IST

سرینگر: نیشنل سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں بے روزگاری کی شرح نے 2022 کے پہلے کوارٹر میں 25 فیصد درج کر کے ایک نیا ریکارڈ درج کیا تھا۔ Haryana tops as J&K at 4th place in Unemployment rate بے روزگاری کی شرح میں گذشتہ برس اضافہ ہوا تھا اور 2022 میں شرح نے گذشتہ پانچ برسوں کے بدترین ہندسے کو پار کر لیا تھا۔ قابل ذکر بات ہے کہ گذشتہ ماہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی جانب سے جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود بے روزگاری کی شرح جموں و کشمیر میں بڑھتی جا رہی ہے۔

بھارت کی ایک نجی اقتصادی تھنک ٹینک سی ایم آئی ای نے مارچ 2022 کے مہینے کی اپنی ماہانہ رپورٹ میں جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح کا تخمینہ 25 فیصد لگایا تھا، جو سی ایم آئی ای کے اعداد و شمار کے مطابق، 2016 کے بعد سے سب سے زیادہ تھی۔ سی ایم آئی کی مطابق سنہ 2016میں جموں و کشمیر میں روزگاری کی شرح 29.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔J&K at 4th place in Unemployment Index سنہ 2016 کے نامساعد حالات کے درمیان جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح ستمبر میں 25.3 فیصد، اکتوبر میں 26.3 فیصد اور نومبر میں 29.9 فیصد رہی تھی۔

Unemployment Rate in J&K: بے روزگاری رپورٹ میں جموں و کشمیر چوتھے نمبر پر
ے روزگاری رپورٹ میں جموں و کشمیر چوتھے نمبر پر

سی ایم آئی ای کے مطابق اس سال کے آغاز سے بے روزگاری کی شرح میں 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جنوری کے مہینے میں جموں و کشمیر کی شرح 15 فیصد رہی، اگرچہ فروری کے مہینے میں شرح گر کر 13.2 فیصد پر آ گئی لیکن مارچ میں شرح 25 فیصد تک جا گری۔ J&K Unemployment Rate تاہم اپریل کے مہینے کی تازہ ترین شرح کے مطابق مارچ کے مقابلے میں بے روزگاری کی شرح 10 فیصد کم ہو گئی ہے۔

دلچسپ بات ہے کہ یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب جموں و کشمیر انتظامیہ مرکز کے انتظام خطہ میں روزگار میں بتدریج اضافہ ہونے کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے۔ Unemployment in J&K جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’جموں و کشمیر میں نجی سرمایہ کاری بڑھ کر 70,000 کروڑ روپے ہو جائے گی جس سے خطے میں روزگار اور پرامن ماحول کو تقویت ملے گی۔‘‘

سی ایم آئی ای کے’’تیس دن کی موونگ ایوریج‘‘ سروے کے مطابق جموں و کشمیر کی 25 فیصد بے روزگاری کی شرح بھارت کی دوسری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان دوسری بدترین ریکارڈ شدہ بے روزگاری کی شرح تھی۔kashmir Unemployment جموں و کشمیر کے مقابلے میں ہریانہ میں بے روزگاری کی شرح 26.7 فیصد تھی۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21 فیصد سے تجاوز

ایک اور معتبر لیبر سروے رپورٹ، جو مرکزی وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ نے اپریل-جون 2021 کے کوارٹر کے لیے شائع کی تھی، میں حیران کن طور پر جموں و کشمیر میں 46.3 فیصد بے روزگاری کا تناسب درج کیا گیا تھا۔ تازہ ترین بے روزگاری کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ہریانہ میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ 34.5 فیصد ہے اس کے بعد راجستھان میں 28.8 فیصد رہی۔ سی ایم آئی ای کے مطابق جموں و کشمیر بھارت میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دریں اثنا، سی ایم آئی ای کے مطابق بھارت کی قومی اوسط 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جہاں شہری شرح 9 فیصد اور دیہی شرح 7.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اگرچہ سرکار نے 2020-21 میں 40 ہزار سے زائد اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن ان میں سے زیادہ تر ابھی بھی پراسیسنگ میں ہیں اور بھرتی نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.