ETV Bharat / state

Handicraft Exhibition: کشمیر ہاٹ میں دستکاری میلہ کا اہتمام - مصنوعات فروخت کرنے کا موقع دیا

ووکل فار لوکل مہم کے تحت جن دستکاری مصنوعات کو یہاں نمائش کے لیے رکھا گیا۔ ان میں پشمینہ، ریشم کے قالین، پیپر ماشی، آری اور سوزنی کے علاوہ دیگر قسم کی مصنوعات شامل ہیں۔

Kashmir Hat
کشمیر ہاٹ
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 5:28 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کمزور پڑنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر سے دھیمی رفتار سے ہی سہی تجارتی اور دیگر سرگرمیاں شروع ہونے لگی ہیں۔

کشمیر ہاٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پریشا حال کشمیر کے دستکاروں کو براہ راست بازاری سہولیت فراہم کرنے کے لیے محکمہ ہینڈی کرافٹ اینڈ اینڈ لوم نے کشمیر ہاٹ میں ایک میلے کا انعقاد عمل میں لایا ہے۔ جس میں ہاتھ سے بنائے گئے مختلف مصنوعات کے الگ الگ اسٹال لگائے گئے ہیں۔ یہ اسٹال محکمہ کی جانب سے بنا کسی کرایہ کے دستکاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔

وبا کے اس دور میں یہ پہلی نمائش ہے۔ جس میں ہینڈی کرافٹ اینڈ لوم سے جڑے افراد کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کا موقع دیا گیا ہے تاکہ گزشتہ تین برس سے مالی دشواریوں سے جوج رہے دستکار کسی حد تک ابھر سکیں۔

وکل فار لوکل مہم کے تحت جن دستکاری مصنوعات کو یہاں نمائش کے لیے رکھا گیا۔ ان میں پشمینہ، ریشم کے قالین، پیپر ماشی، آری اور سوزنی کے علاوہ دیگر قسم کی مصنوعات شامل ہیں۔

وہیں اس میلے میں موسم گرما میں استعمال کیے جانے والے کارٹن اور دیگر فیبرک کے مختلف ڈائزنز کے تیار کردہ ملبوسات کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔

اسٹال مالکان کا کہنا ہے ابھی کم ہی صارفین نمائش کا مشاہدہ کرنے کے لیے آتے ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ سے لوگ کشمیر ہارٹ کا رخ کریں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈلوم اینڈ ہنڈی کرافٹ نے محکمہ اطلاعات عامہ کے اشتراک سے نمائش گاہ میں ایک موسیقی کے پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا مقصد لوگوں کی توجہ کرافٹ میلے کی طرف کھیچنے کے علاوہ انہیں موسیقی کے ذریعے چند راحت کے پل بھی مہیا کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کے راستے سفر کو آسان بنانے کی کوشش

محکمہ ہنڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم کے ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ کشمیری دستکاری مصنوعات سے وابستہ افراد کی آمدنی کو بڑھانے کی غرض سے مثبت پہل کے طور اس طرح کے میلے کا اہتمام کیا گیا یے کیونکہ کووڈ-19 کی وجہ سے یہاں کے دستکار اپنی تیارکردہ اشیاء کی برآمدات رواں برس سے نہیں کر پائے رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ہنڈی کرافٹ کا کہنا ہے کہ دستکاری صنعت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ دیگر ریاستوں سے رابطے میں ہے تاکہ جموں و کشمیر کے باہر بھی وابستہ تاجروں کو نمائش کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔

واضح رہے یہ دستکاری نمائش 10 جولائی سے شروع ہوئی ہے اور یہ آئند چھ ماہ تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.