جموں و کشمیر: ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری Heavy Rains And Hailstorm in Pulwama کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، جس سے کسانوں میں کافی تشویش ہے۔ ضلع کے نیوہ کے کئی دیہاتوں میں ژالہ باری اور بارش ہوئی، ان علاقوں میں ذوڈرہ، لونپورہ، نیوہ، گوڈرہ، ملواری اور کریم آباد شامل ہے۔ ان علاقوں میں تمام کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ میوہ جات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
کسانوں نے بتایا کہ کل رات تیز بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے ہمارے باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان ہی باغات پر انحصار کرتے ہے، یہی ہماری کمائی کا واحد ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات اور کیمیائی کھاد کافی مہنگے ہیں۔ میوہ جات تیار کرنے کے لئے کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔Hailstorm Damages Crops
یہ بھی پڑھیں: کولگام میں سخت ژالہ باری سے میوہ باغات تباہ
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ تیز بارش اور ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے انتظامیہ ٹیموں کو متحرک کرے، تاکہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ اس ضمن میں محمکہ باغبانی کے ضلع افسر جاوید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان علاقوں میں ٹیموں کو متحرک کیا ہے اور نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ژالہ باری سے ہونے والے نقصان کے بارے میں اگاہ کیا جارہا ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع پلوامہ وادی میں ہارٹیکلچر اور ایگریکلچر سیکٹر میں سرفہرست ہے اور یہاں کی اکثر آبادی ان ہی سیکٹروں پر منحصر ہے۔ تاہم موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے اس سیکٹر کو کافی نقصان ہورہا ہیں۔ Hailstorm Damages Crops In Pulwama