سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں کشمیر پولیس نے گجرات کے ایک ایسے ٹھگ کو گرفتار کر لیا جس نے خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جتلا کر جموں کشمیر انتظامیہ سے پروٹوکول کے تحت سیکورٹی حاصل کی۔ علاوہ ازیں اُس نے کئی سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح بھی کی۔ جموں و کشمیر پولیس نے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت گجرات کے رہائشی کرن پٹیل کے طور پر کی ہے۔
-
॥ जय हिन्द ॥ pic.twitter.com/WCEZxlDHId
— Dr. Kiran J Patel (@bansijpatel) February 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">॥ जय हिन्द ॥ pic.twitter.com/WCEZxlDHId
— Dr. Kiran J Patel (@bansijpatel) February 27, 2023॥ जय हिन्द ॥ pic.twitter.com/WCEZxlDHId
— Dr. Kiran J Patel (@bansijpatel) February 27, 2023
کرن پٹیل گزشتہ کئی دنوں سے سرینگر کے گپکار روڈ پر واقع عالی شان للت ہوٹل میں بطور جموں کشمیر انتظامیہ کے مہمان تھے اور انہیں پولیس نے سیکورٹی بھی فراہم کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے معروف سیاحتی مقام دودھ پتھری کی سیر بھی کی جہاں بیروہ کے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انکے میزبان تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرن پٹیل نے خود کی شناخت وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (سٹریٹیجی اینڈ کمپین) کے بطور ظاہر کی اور ضلع انتظامیہ کو چونا لگا کر پروٹوکول کے تحت رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ٹھگ گزشتہ کچھ ہفتوں سے سرینگر میں مقیم تھے جس دوران انہوں نے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا اور چند ضلع کمشنرز سے بھی ملاقات کی ہے۔
مزید پڑھیں: Two Youth Arrested From MP وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ مذکورہ شخص نے کس افسر سے رابطہ کرکے انتظامیہ کو دھوکہ دیا۔ پولیس کے مطابق کرن پٹیل نے کئی افراد کو دھوکہ دے کر لاکھوں روپئے بھی ہڑپ لئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں نشاط پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے کرن پٹیل کو گرفتار کرکے مقامی عدالت کی ہدایت پر انہیں عدالتی تحویل میں رکھا ہے اور اس معاملے کی مزید تحقیقات شروع کی ہے۔