جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سرینگر میں پیر کے روز سیکیورٹی فورسز نے بمینا علاقے سے تقریباً چھ دستی بم برآمد کیے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ترجمان ابھیرام کا کہنا تھا کہ " بیمينا میں قیام آج سی آر پی ایف کے کوئیک ایکشن ٹیم (QAT) کے بنکر کے نزدیک زمین سے تقریباً آدھا درجن گرینیڈ برآمد کیا گیا ہے۔
"ان کا مزید کہنا تھا کہ " روڈ اوپننگ پارٹی کو جب وہاں کچھ چیز کے چھپے ہونے کا شک ہوا تو بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد وہاں سے گرینیڈ برآمد کیے گئے۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے ناکہ چیکنگ کی وجہ سے گرینیڈ وہاں چھپائے تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔"