جموں و کشمیر کے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کے روز ایک فوجی کو حراست میں لیا گیا، جب ہوائی اڈے کی سیکورٹی نے فوجی کے سامان سے ایک دستی بم برآمد کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر اسکریننگ کے دوران چھٹی پر جانے والے فوجی اہلکار کے سامان سے ایک ایچ ای (ہائی ایکسپلوژیو) ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا اور اسے پوچھ گچھ کے لیے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ Grenade recovered from soldier's luggage at Srinagar airport
فوجی کی شناخت 42 آر آر کے بالاجی سومپتھ کے طور پر کی گئی ہے اور اسے پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔