ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو کھولنے کا اعلان

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 10:56 PM IST

جموں و کشمیرانتظامی سکریٹری برائے اسکولی تعلیم بی کے سنگھ نے بالترتیب یکم فروری اور 8 فروری 2021 سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

Govt orders reopening of schools in Jammu and Kashmir
جموں و کشمیر: تعلیمی نظام کی بحالی کے احکام جاری

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بالترتیب 1 فروری اور 8 فروری 2021 تک سبھی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق جموں ڈویژن کے 9 تا 12 درجہ کے طلبہ 1 فروری سے اسکول جائیں گے۔ جبکہ ایلیمنٹری کلاسز کے اساتذہ یکم فروری سے اسکول جائیں گے لیکن طلبہ 8 فروری سے اسکول جائیں گے۔

Govt orders reopening of schools in Jammu and Kashmir
تعلیمی نظام کی بحالی کے احکام جاری

اس سلسلے میں انتظامی سکریٹری برائے اسکولی تعلیم بی کے سنگھ کے ذریعہ ایک حکم جاری کیا گیا، جس میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں'۔

حکم نامہ کے مطابق جموں صوبہ کے سمر ژون کے علاقوں میں یکم فروری کو 9 سے 12 جماعت تک کے اسکول کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ بی کے سنگھ نے حکم میں یہ بھی کہا کہ' ابتدائی کلاسز کی صورت میں، اساتذہ تیاری کے لئے یکم فروری -2021 سے اسکولوں میں پہنچیں اور طلبہ 8 فروری سے اسکول آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ' یکم فروری سے اپنے شیڈول کے مطابق جموں و کشمیر کے سرمائی علاقوں کے اسکول کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ' صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی تجاویز کے علاوہ کووڈ -19 کے رہنما خطوط (ایس او پیز) کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:لیفٹیننٹ گورنر کا سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کا دورہ

بی کے سنگھ نے کہا کہ' اس اقدام کی عمل آوری کے لیے اسکول کی نگرانی اور مدد کے لئے والدین، وی ای سی ممبران، ایس ایم سی ممبران اور دیگر دانشوران پر مشتمل اسکول میں ایک مقامی کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.