ETV Bharat / state

G20 Delegates Expected To Visit Polo view Market جی ٹوئنٹی مندوبین کا تاریخی ’پولو ویو مارکیٹ‘ کا دورہ متوقع - ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کشمیر

جی 20 مندوبین کے گزشتہ کل شیڈول کے مطابق جھیل ڈل کی سیر کی۔ وہیں آج توقع کی جارہی ہے کہ وہ شہر کے کئی تاریخی مقامات کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔ ایسے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ تاریخی پولو ویو مارکیٹ کا دورہ کرسکتے ہیں۔ اس تعلق سے پولو ویو مارکیٹ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

g20-delegates-expected-to-visit-historic-polo-view-market-srinagar
جی ٹوئنٹی مندوبین کا تاریخی" پولو ویو مارکیٹ" کا دورہ متوقع
author img

By

Published : May 23, 2023, 5:01 PM IST

Updated : May 23, 2023, 5:13 PM IST

جی ٹوئنٹی مندوبین کا تاریخی ’پولو ویو مارکیٹ‘ کا دورہ متوقع

سرینگر: شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جی 20 کے سیاحتی شعبے سے متعلق ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ سمیٹ میں سیاحت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی جارہی اور اس سے سیاحت کے حوالے کافی اہمیت کا حامل مانا جارہا ہے۔ ایسے میں اجلاس میں دنیا کے طاقتور ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں اور امید ہے کہ مندوب کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنے اپنے ممالک میں سفیروں کا رول ادا کر سکتے ہیں۔
جی 20 مندوبین کے گزشتہ کل شیڈول کے مطابق جھیل ڈل کی سیر کی ۔وہیں آج بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ کہ شہر کے کئی تاریخی مقامات کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔ ایسے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ تاریخی پولو ویو مارکیٹ کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ اس تعلق سے وہاں بھی تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ مارکیٹ میں صبح سے ہی سکیورٹی کا کڑا پہرا بٹھیایا گیا ہے۔ پولو ویو مارکیٹ کے دکانداروں نے بھی اپنی دکانوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کشمیر آرٹ اینڈ کرافٹ کی مصنوعات بہترین طریقے سے سجا کے رکھے ہیں۔

پولو ویو مارکیٹ کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ بات کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری لیے بے حد خوشی کی بات ہوگی اگر جی 20 کے مہمان اس تاریخی بازار کا دورہ کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے تحت پولو ویو مارکیٹ کو جاذب نظر بنائے جانے سے پہلے ہی اس مارکیٹ کی شان رفت دوباره بحال ہوئی ہے۔ایسے میں اگر مندوبین مارکیٹ کا دورہ کرے گا تو اس کی اہمیت اور دوبالا ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: Polo View Market Srinagar "پولو ویو" مارکیٹ شام کے وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے اعتبار سے اس بازار کی اہمیت کافی زیادہ اور اگر بیرونی ممالک کے مندوبین یہاں پر آتے ہیں تو توقع ہے کہ کشمیر کا پولو ویو مارکیٹ بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے میں بھی کامیاب ہوجائے گا، جس کے نتیجے میں نہ صرف ملکی بلکہ بیرونی ممالک کے سیاح بھی اس بازار کا رخ کر سکتے ہیں، جو کہ کاروبار کے زاویے سے نیک شگون ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہوا یے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اور امریکہ وغیر شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

Last Updated : May 23, 2023, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.