ETV Bharat / state

Friday Prayers not Allowed at Jamia Masjid Again: مرکزی جامع مسجد سرینگر میں آج بھی نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی - جامع مسجد سرینگر جمعہ پر پابندی

لگاتار 30 ویں جمعۃ المبارک کو بھی مرکزی جامع مسجد سرینگر Jamia Masjid Srinagarمیں نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے شدید برہمی کا اظہار Friday Prayers not Allowed at Jamia Masjid Again کیا۔

Mirwaiz Umar Farooq
Mirwaiz Umar Farooq
author img

By

Published : Feb 25, 2022, 10:21 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر Anjuman e Auqaf Jamia Masjid Srinagarنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ماہ معراج النبیﷺ کا آخری عشرہ چل رہا ہے جبکہ حکام نے آج بھی کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور رشد و ہدایت کے عظیم مرکز جامع مسجد سرینگر میں لگاتار 30ویں جمعہ کو بھی نماز جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی۔‘‘

انجمن اوقاف نے حکام کے اس طرز عمل کو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے اقدامات سے ایک طرف جہاں مسلمانوں کے دینی جذبات کو مسلسل مجروح کرنے کا ناپسندیدہ عمل جاری ہے تو دوسری طرف یہ رویہ مداخلت فی الدین کے مترادف ہے جس کیخلاف آئے روز عوام کے ردعمل اور غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘

انجمن اوقاف نے مقتدر دینی تنظیموں، علما، مشائخ اور ائمہ حضرات سے اپیل کی کہ وہ جامع مسجد کے ساتھ روا رکھے گئے جانبدارانہ طرز عمل کیخلاف اپنی آواز بلند کرکے Friday Prayers not Allowed at Jamia Masjid Againکشمیری عوام کی بے چینی اور اضطراب کو درج کرائیں۔

بیان میں مرکزی جامع مسجد کو بند رکھنے اور تنظیم کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق Mirwaiz Umar Farooqکو گزشتہ ڈھائی سال سے زیادہ عرصے سے لگاتار محصور رکھنے کی کارروائی کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیا گیا ہے۔

انجمن نے امید ظاہر کی کہ معراج النبی ﷺ کی تقریب کے موقع پر میرواعظ عمر فاروق کی رہائی عمل میں لائی جائیگی تاکہ وہ فلسفہ معراج کے انسانیت کے لیے آفاقی پیغام کو عوام الناس خاص طور پر کشمیری عوام تک اپنے صدیوں پرانی روایتی طرز پر وعظ و تبلیغ کے ذریعے پہنچا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.