ETV Bharat / state

snowfall in Valley وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع - جموں و کشمیر

وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح سے میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ میدانی علاقوں میں اگرچہ ہلکی تاہم بالائی علاقوں میں درمیانہ درجے سے بھاری برفباری ہورہی ہے۔ Fresh snowfall in Valley

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 12:02 PM IST

وادی میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع

سرینگر: جموں و کشمیر میں سنیچر کی صبح سے ہی بیشتر میدانی اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں صبح سے برفبار ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 9 سے 11 فروری کے درمیان پہلے ہی میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔ جبکہ 11 فروری کے بعد ایک ہفتے تک موسم میں تبدیلی ہونے کا امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ بالائی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے درمیان سفر کرنے سے گریز کریں ۔ اس بیچ سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 2.4 ڈگری اور گلمرگ میں منفی1.0 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں قاض گنڈ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1ڈگری اور کوکر ناگ 3.8ڈگری سیلشیس رہا۔ جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔بانہال میں 0.1 ،کٹرا میں 2.5ڈگری جبکہ بھدرواہ میں شبانہ درجرارت منفی 2.5ڈگری سیلشیس تھا۔

وادی میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع

جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور سب ضلع ترال میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ترال میں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق انتظامیہ نے پہلے ہی کنٹرول روم قائم کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے اور عام زندگی برفباری کے چلتے متاثر ہے۔ترال کے بالائی علاقوں میں ابھی آدھا فٹ سے زائد برف جمع پو چکی ہے۔ بتادیں کی بارہمولہ کے مختلف علاقہ جات میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور رفیع آباد، زینگیر، اورڑی کے ساتھ مشور و معروف سیاحی مقام گلمرگ میں بھی برف باری ہورہی ہے جس کی وجہ سے معمول زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی۔ ادھر بھاری برفباری اور بارشوں کے باعث سرینگر جموں قومی شہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ شہراہ کے کئی مقامات پر چٹانے اور مٹی کے تودے گرنے آنے کی اطلاع ہے۔ اس دوران کل سے گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل مقابلے جاری ہے ۔ملک بھر سے تقریبا 1500 کھلاڑی ان سرمائی کھیلوں مقابلوں میں میں حصہ لے رہیں ۔ایسے میں گلمرگ میں بھی بھاری برف باری ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Suspected Al Qaeda Terrorist Arrest بنگلور میں مشتبہ شدت پسند گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.