ETV Bharat / state

شری امرناتھ گپھا میں تازہ برفباری، سردی میں اضافہ - urdu news

موسم گرما کے دارالحکومت سرینگر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہلکی بارش ہوئی اور جبکہ درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

fresh-snowfall-at-amarnath-yatra-ghappa
شری امرناتھ یاترا گھپا میں تازہ برفباری سردی میں اضافہ
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 10:02 PM IST

Updated : Oct 4, 2021, 12:52 PM IST

وادیٔ کشمیر میں پچھلے دو دنوں سے رات کے وقت مسلسل بارش ہورہی ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ شری امرناتھ گپھا میں تازہ برفباری ہونے سے گپھا کے آس پاس سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

شری امرناتھ یاترا گھپا میں تازہ برفباری، سردی میں اضافہ

اس دوران محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے تک "کسی بڑی بارش" کی پیش گوئی نہیں ہے۔

موسم گرما کے دارالحکومت سرینگر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہلکی بارش ہوئی جب کہ درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ کشمیر کے بہت سارے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران اطلاع ملی ہے کہ گپھا اور آس پاس کے علاقوں میں برفباری ہونے کے ساتھ ہی وہاں پر یا اس علاقے کے آس پاس عارضی طور قیام پذیر بکر وال طبقے کے لوگوں نے وہاں سے مال و مویشیوں کے ساتھ نکلنا شروع کیا ہے۔

Last Updated : Oct 4, 2021, 12:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.