ETV Bharat / state

Fire Breaks out In Srinagar ائین کے چھتہ بل علاقے میں بھیانک آتشزدگی، فائر مین سمیت تین زخمی - ائین کے چھتہ بل علاقے میں بھیانک آتشزدگی

سری نگر کے گنجان آبادی والے علاقے پتلی پورہ چھتہ بل میں آگ کی ایک واردات کے دوران چار مکان خاکستر ہوئے جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر مین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔Four House Gutted in Fire Incident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 4, 2022, 9:19 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے گنجان آبادی والے علاقے پتلی پورہ چھتہ بل میں آگ کی ایک واردات کے دوران چار مکان خاکستر ہوئے جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر مین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل، نصف درجن کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور۔Fire Incident in Srinagar

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار صبح دس بجے کے قریب شہر خاص کے گنجان آبادی والےعلاقے پتلی پورہ چھتہ بل میں رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید تین مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران چار مکان پوری طرح سے خاکستر ہوئے اور اُن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سازاو سامان بھی تباہ ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی اس واردات کے دوران حفیظہ ، ریاض احمد بٹ ، شبیر احمد بٹ سمیت چار افراد کے رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ حفیظہ نامی خاتون کے رہائشی مکان میں موجود طلائی زیورات بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ چھتہ بل کے پتلی پورہ میں اتوار کی صبح آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹینڈر جائے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ گنجان آبادی کے باوجود بھی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم گیس سلنڈر پھٹ جانے سے آگ نے شدت اختیار کی۔

اُن کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر سروس کے انچارج، خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی اس واردات کے دوران تین مکان خاکسترہوئے جبکہ ایک کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔ دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: Six Residential Houses Gutted in Srinagar: سری نگر کے نمچہ بل میں آتشزدگی، چھ مکان خاکستر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.