ETV Bharat / state

First Kidney Transplant in SKIMS: آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت سکمز میں گردوں کی پہلی پیوندکاری

author img

By

Published : Apr 2, 2022, 12:14 PM IST

آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سکمز) صورہ میں پونچھ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کے گردوں کی پیوندکاری کی گئی۔ The First Kidney Transplant in SKIMS

آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت سکمز میں گردوں کی پہلی پیوندکاری انجام

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(SKIMS) صورہ میں پہلی مرتبہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ایک مریض کے گردے کی پیوند کاری عمل میں لائی گئی۔ ایسے میں سکمز صورہ جموں و کشمیر کا پہلا طبی ادارہ بن گیا ہے جس نے آیوشمان بھارت مالی اسکیم کے تحت آپریشن پر آنے والے تمام اخراجات برداشت کیے۔ سکمز کے ڈائریکڑ ڈاکٹر پرویز اے کول نے آیوشمان بھارت سیل کی تعریف کی۔ First kidney Transplant in Sher-i-Kashmir Institute of Medical Sciences

سکمز کے ڈائریکڑ ڈاکٹر پرویز اے کول نے کہا کہ 'مذکورہ صحت اسکیم کے تحت لوازمات جلد مکمل کرنے سے ان غریب مریضوں کا بروقت علاج ومعالجہ ممکن ہو پاتا ہے جوکہ غریبی کی وجہ سے علاج پر آنے والا مہنگا خرچہ برداشت کرنے کی قوت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ صحت اسکیم سب کے لیے فائدہ بخش ہے اور سکمز میں گردے پیوندکاری کے اس طرح آپریشن کی شروعات سے دیگر مریضوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: Ayushman Bharat Digital Mission: سکمز صورہ آیوشمان بھارت ڈیجٹل مشن کے ساتھ منسلک

اس موقعے پر سکمز میں شعبہ یورولوجی اور کڈنی کے ٹرانسپلانٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم وانی نے کہا کہ 'مہلک بیماریوں میں لڑ رہے غریب مریضوں کا مالی تحفظ فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ کئی مریض ایسے ہیں جو کہ مہنگے علاج کے خرچے کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ایسے میں آیوشمان بھارت اسکیم Ayushman Bharat Scheme سے غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کو بے حد فائدہ پہنچے گا۔' سکمز صورہ کے نوڈل افسر ڈاکٹر غلام حسن ایتو نے کہا کہ 'اگرچہ کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسی بیماریوں کے علاج کے اخراجات مذکورہ اسکیم کے تحت نہیں آتے تھے لیکن اب اس اسکیم کے مالی دائرے کو بڑھا دیا گیا جس کے تحت سکمز صورہ میں گردے کے پیوند کاری کا پہلا آپریشن انجام دیا گیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.