سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحومت سرینگر کے معروف تجارتی مرکز گارڈ یار زینہ کدل Massive Fire Broke Out In Gadyaar Zaina Kadal میں شبانہ آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران کم از کم 8 دکانیں خاکستر ہوئے۔Fire guts eight shops in Zaina Kadal Srinagar
آتشزدگی کی اس واردات سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ بتایا جارہا ہے کہ لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔ تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوں پایا۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) میئر جنید عظم متو Srinagar Municipal Corporation (SMC) Junaid Azim Mattu نے زینہ کدل علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین دکانداروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متاثرین کو موازنہ دینے کی درخوست کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس بشیر احمد Deputy Director Fire and Emergency Service Bashir Ahmed نے ایک خبرسار ادارا کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو گارڈ یار زینہ کدل میں آگ نمودار ہوئی جس نے 8 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: Govt School Gutted in Pulwama: ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ اسکول خاکستر
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکار فوراً موقع واردات پر پہنچے اور 7 فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی واردات سے لاکھوں روپے کا مالی اشیاء تباہ ہو گیا، اور ساتھ ہی فائر اینڈا یمرجنسی Fire and Emergency Serviceکی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر وہ وقت پر نہیں پہنچتے تو بہت بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوئی اور اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گی ہے۔