ETV Bharat / state

"ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹس کی منتقلی" پر اسٹیک ہولڈرس کے اجلاس کا انعقاد - سنٹر آف ریسرچ فار ڈیولپمنٹ

سینٹر آف ریسرچ فار ڈیولپمنٹ (COD) کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے " ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹ کی منتقلی کی فزیبلیٹی پر مشاورتی اسٹیک ہولڈرس میٹنگ " کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ہاؤس
ہاؤس
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 10:38 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں سینٹر آف ریسرچ فار ڈیولپمنٹ (COD) کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے " ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹ کی منتقلی کی فزیبلیٹی پر مشاورتی اسٹیک ہولڈرس میٹنگ " کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اس میٹنگ کا مقصد جموں وکشمیر کی جھیلوں کے تحفظ اور انتظامی اتھارٹی ایل سی ایم اے کی طرف سے تجویز کردہ "جھیل ڈل میں ہاؤس بوٹس کی بحالی اور اب کی دوبارہ ترتیب" کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات کا پتہ لگانا تھا۔

"جھیل ڈل میں ہاؤس بوٹس کی بحالی اور اب کی دوبارہ ترتیب" کے موضوع پر سیر حاصل بحث کی گئی جب کہ فوائد اور نقصانات پر بھی تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوران اجلاس جھیل ڈل کی ماحولیات پر نقل مکانی کے اثرات، نقل مکانی کے سماجی، اقتصادی پہلو، نقل مکانی اور مجموعی حالت کے پیش نظر ہاؤس بوٹ مالکان کی بحالی جیسے معاملات اور ان کے خدشات بھی زیر بحث لائے گئے۔

متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سی آر ڈی کے ڈائریکٹر اور اجلاس کے کنوینر پروفیسر محمد نعمت علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وہیں پروفیسر این ایس بھٹ کشمیر یونیورسٹی سابق ڈین اسکول آف نارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز نے بحث کا خلاصہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.