ETV Bharat / state

لوگوں کو مذہب کے نام پر بانٹنے میں شدت آئی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ - Farooq Abdullah today news

نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ' پورے بھارت میں ایک طوفان بپا ہے، جہاں مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوں کو بانٹا جارہا ہے۔ بانٹنے کی سیاست کو بند کرنا ہوگا اگر اس کو بند نہیں کیا گیا تو بھارت بھی نہیں بچے گا ہم سب کو اکٹھے ہوکر رہنا ہے'۔

Farooq Abdullah said no one can divide us we all have to unite to fight against these bad elemen
لوگوں کو مذہب کے نام پر بانٹنے کا طوفان بپا پے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 6:35 PM IST

Updated : Oct 13, 2021, 7:10 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک طوفان بپا ہے جس میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس طوفان کو نہیں روکا گیا تو بھارت تباہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مضبوطی کے ساتھ ایک ہوکر طوفانوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ویڈیو
نیشنل کانفرنس کے صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز مقتولہ اسکول پرنسپل ستیندر کور کے گھر پر تعزیت پرسی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ' پورے بھارت میں ایک طوفان بپا ہے، جہاں مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوں کو بانٹا جارہا ہے۔ بانٹنے کی اس سیاست کو بند کرنا ہوگا اگر اس کو بند نہیں کیا گیا تو بھارت بھی نہیں بچے گا ہم سب کو اکٹھے ہوکر رہنا ہے'۔

کشمیر میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے، ہمت نہیں ہارنی ہے ان سے ڈرنا نہیں ہے، یہ لوگ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے‘۔

دویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیہ کے پارٹی سے مستعفی ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’جماعت میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے‘۔

بتادیں کہ 7 اکتوبر کی صبح بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول عید گاہ سری نگر کے احاطے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے اسکول پرنسپل ستیندر کور ساکنہ آلوچی باغ سری نگر اور ان کے ایک ساتھی دیپک چند ساکن جموں کو نشانہ بنایا تھا جس میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔

Last Updated : Oct 13, 2021, 7:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.