ETV Bharat / state

Ex Militants In Mainstream Politics استحصال کرنے والے سابق عسکریت پسندوں کو مین اسٹریم جماعتوں میں جگہ نہ دی جائے، عابد حسین انصاری - مین اسٹریم سیاست

پیپلز کانفرنس کے سینیئررہنما عابد حسین انصاری نے کہا کہ جن عسکریت پسند جماعتوں کے لوگوں نے وادی کشمیر میں گزشتہ 35 برسوں سے عوام کے ساتھ استحصال کیا ہے وہ اب مین اسٹریم سیاست کا لباس پہن کر دوبارہ اور نئے سرے سے لوگوں کے ساتھ استحصال کریں گے۔

ex-militants-should-not-be-given-place-in-mainstream-parties-pc-leader-abid-hussain-ansari
عابد حسین انصاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 6:11 PM IST

استحصال کرنے والے سابق عسکریت پسندوں کو مین اسٹریم جماعتوں میں جگہ نہ دی جائے،عابد حسین انصاری

سرینگر: پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنما و جموں و کشمیر شیعیان ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عابد حسین انصاری نے کہا کہ جن عسکریت جماعتوں کے لوگوں نے وادی کشمیر میں گزشتہ 35 برسوں سے لوٹ کھسوٹ کیا ہے اور یہاں کے لوگوں کو ستایا،انہیں مین اسٹریم یا مرکزی دائرے والی سیاسی پارٹیوں میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد اب مین اسٹریم سیاست کا لباس پہن کر دوبار اور نئے سرے سے لوگوں کے ساتھ استحصال کریں گے۔عابد حسین انصاری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سابق عسکری تنظیم حزب المومنین کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم میں شامل لوگوں نے نوئے کی دہائی میں یہاں کے لوگوں کے ساتھ نہ صرف ظلم و جبر کیا،بلکہ لوٹ کھسوٹ کا بازار بھی گرم کیا تھا۔ اگر ایسے سابق عسکریت پسند اب مقامی سیاسی جماعتوں میں شامل ہوں گے تو وہ لوگوں کے ساتھ کیا اور کس طرح کا سلوک رواں رکھے گے وہ عیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ اب مین اسٹریم سیاست کا لباس اوڑے گے اور دوبارہ سے سرگرم ہورہے ہیں۔کبھی ایک سیاسی جماعت اور کبھی دوسرے گروپ کی شکل میں ۔ایسے میں مقامی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اس پر سوچنے کی بے حد ضرورت ہے۔ عابد انصاری نے کہا کہ میں سبھی سابق عسکری تنظمیوں یا سابق علحیدگی پسند رہنما کی بات نہیں کرتا ہوں بلکہ ان افراد اور گروپوں کی بات کررہا ہوں جنہوں نے عسکریت پسندی کے دور میں لوگ کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اب یہ لوگ ایک نہ دوسرے بہانے لوگوں کا جینا پھر سے دوبھر کرنے جارہے ہے۔

مزید پڑھیں: Bjp Leader On Hurriyat Leaders "علیحدگی پسند رہنماؤں کو مین اسٹریم میں شامل ہونے کے سوا کوئی اوپشن ہی نہیں ہے"

واضح رہے حال ہی جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے سابق جنرل سیکرٹری سید مظفر رضوی نے علاقائی سیاسی جماعت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ الطاف بخاری نے سید مظفر رضوی کو پارٹی کا نائب صوبائی صدر کشمیر مقرر کیا ہے۔ اس پر پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنما اور جموں و کشمیر شیعیان ایسوسی کے صدر عمران رضا انصاری کا ٹویٹ بھی سامنے آیا تھا۔ جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں اس فیصلے کو گرمجوشی سے قبول کرتا ہوں کیونکہ آج ایک علحیدگی پسند کے جنرل سیکرٹری نے ایک مین اسٹریم سیاسی جماعت میں بطور نائب صوبائی صدر کشمیر شمولیت اختیار کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.